محمد یونس بٹ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | محمد یونس بٹ |
پیدائش | 4 جنوری 1962 گوجرانوالہ، پنجاب، پاکستان |
قومیت | پاکستان |
عملی زندگی | |
صنف | مزاح |
موضوعات | اردو |
مادر علمی | کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی |
پیشہ | مزاح نگار، مصنف، کالم نگار، سینئر ایگزیکٹو پروڈیوسر، نائب صدر |
کارہائے نمایاں | فیملی فرنٹ ہم سب امید سے ہیں ہم سب عجیب سے ہیں |
متاثر | شاعری |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
ڈاکٹر محمد یونس بٹ اردو ادب کے مشہور ادیب خاکہ نگار اور ڈراما نویس ہیں۔
ڈاکٹر یونس بٹ کی ولادت 4 جنوری 1962ء کو گوجرانوالہ میں ہوئی۔
ابتدائی تعلیم گوجرانوالہ میں حاصل کی گورنمینٹ کالج گوجرانوالہ سے ایف ایس سی کیا کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کیا۔
ایم بی بی ایس 1985ء میں کرنے کے بعد میو ہسپتال میں شعبہ نفسیات سے میڈیکل کیرئر کا آغاز کیا 1990 سے 1992 تک شیخ زید ہسپتال میں تعنیات رہے مختلف ٹی وی چینل پر ڈرامے لکھے ۔
ڈاکٹر یونس بٹ کا شمار اردو کے چند بڑے مزاح نگاروں میں ہوتا ہے۔ جیو ٹی وی پر ان کا پروگرام ہم سب امید سے ہیں اور دوسرا ایک مزاحیہ ڈراما ہم سب عجیب سے ہیں بھی مقبول ہے[1]