ملا محمود دیوبندی | |
---|---|
ذاتی | |
وفات | 1886 |
مدفن | دیوبند |
مذہب | اسلام |
فرقہ | سنی اسلام |
فقہی مسلک | حنفی |
وجہ شہرت | دارالعلوم دیوبند کے پہلے استاد |
مرتبہ | |
محمود دیوبندی (معروف بہ ملا محمود) (متوفی: 1886ء) ایک بھارتی مسلمان عالم تھے جو دار العلوم دیوبند کے پہلے استاذ مقرر ہوئے۔[1] ان کے سب سے ممتاز شاگرد محمود حسن دیوبندی ہیں۔[2]
ملا محمود دار العلوم دیوبند کے بانی، محمد قاسم نانوتوی کے ساتھی تھے۔ انھوں نے شاہ عبد الغنی سے حدیث پڑھی۔[3] 1866 میں جب دار العلوم دیوبند قائم ہوا تو وہ وہاں بطور استاد مقرر ہوئے۔[4] انھوں نے دار العلوم دیوبند میں بیس سال تک درس و تدریس کے فرائض انجام دیے؛ یہاں تک کہ سنہ 1886ء میں ان کا انتقال ہو گیا۔[5] اور دیوبند ہی میں مدفون ہیں۔[3]
ان کے شاگردوں میں محمود حسن دیوبندی، اشرف علی تھانوی[6][5] اور عزیز الرحمن عثمانی شامل ہیں۔[7]