مرشدہ خاتون بلے بازی کرتے ہوئے | |
ذاتی معلومات | |
---|---|
مکمل نام | مرشدہ خاتون |
پیدائش | 7 جولائی 1999 |
بلے بازی | بائیں ہاتھ کی بلے باز |
بین الاقوامی کرکٹ | |
قومی ٹیم | |
پہلا ایک روزہ (کیپ 27) | 4 مئی 2018 بمقابلہ جنوبی افریقا |
آخری ایک روزہ | 21 نومبر 2021 بمقابلہ پاکستان |
پہلا ٹی20 (کیپ 27) | 20 مئی 2018 بمقابلہ جنوبی افریقا |
آخری ٹی20 | 24 جنوری 2022 بمقابلہ سری لنکا |
ماخذ: کرک انفو، 24 جنوری 2022 |
مرشدہ خاتون (پیدائش 7 جولائی 1999ء) ایک بنگلہ دیشی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ [1][2] انھیں 2017ء خواتین کرکٹ عالمی کپ کوالیفائر کے لیے بنگلہ دیشی دستے میں شامل کیا گیا تھا۔ [3] انھوں نے 4 مئی 2018 ءکو جنوبی افریقا کے خلاف خواتین کی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا [4] انھوں نے 20 مئی 2018ء کو جنوبی افریقا خواتین کے خلاف بنگلہ دیش کے لیے پہلا ٹی20 میچ کھیلا۔ [5]
اگست 2019ء میں، اسکاٹ لینڈ میں 2019ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹوئنٹی 20 کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے انھیں بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [6] نومبر 2019ء میں، انھیں 2019 ءکے جنوب ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [7] بنگلہ دیش کی ٹیم نے فائنل میں سری لنکا کو دو رنز سے شکست دے کرطلائی تمغا حاصل کیا۔
جنوری 2020ء میں، انھیں آسٹریلیا میں ہونے والے 2020 آئی سی سی خواتین کے ٹی20 عالمی کپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [8] نومبر 2021ء میں، انھیں زمبابوے میں 2021ء خواتین کرکٹ عالمی کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [9] جنوری 2022ء میں، انھیں ملائیشیا میں 2022ء دولت مشترکہ کھیلوں میں کرکٹ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [10] اسی مہینے کے آخر میں، انھیں نیوزی لینڈ میں 2022ء خواتین کرکٹ عالمی کپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [11]
مرشدہ خاتون نے 28 ایک روزہ اور 40 ٹی20 میچ کھیلے ہیں۔ انھوں نے پہلا ایک روزہ (کیپ 27) 4 مئی 2018ء کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا تھا۔ ایک روزہ میں 23.00 کی اوسط سے 161 رن بنائے۔ جب کا پہلا ٹی20 (کیپ 27) 20 مئی 2018ء جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا تھا۔ ٹی20 میں 23.33 کی اوسط سے 280 رن بنائے ہیں۔ جب کہ ایک روزہ کرکٹ اور ٹی 20 میں ایک ایک ففٹی بنائی ہے۔ ایک روزہ کرکٹ میں ان کا سب سے بڑا اسکور 51 ناٹ آؤٹ اور ٹی 20 میں 50 ناٹ آؤٹ ہے۔[12]