امیلیا ہیویشم چارلس ڈکنز کے ناول گریٹ ایکسپیکٹیشنز (1861) کا ایک کردار ہے۔ وہ ایک دولت مند اسپنسٹر ہے، جو اپنی ساری زندگی شادی کا جوڑا پہننے پرمصر رہتی ہے۔ وہ اپنی گود لی ہوئی بیٹی ایسٹیلا کے ساتھ ایک تباہ شدہ حویلی میں رہتی ہے۔ ڈکنز نے اسے "جگہ کی چڑیل" کے طور پر بیان کیا ہے۔
اگرچہ اسے اکثر فلمی ورژن میں کھسٹ بڑھیا دکھایا گیا ہے، لیکن ڈکنز کے اپنے نوٹ اس بات کی نشان دہی کرتے ہیں کہ ناول کے آغاز میں وہ صرف تیس کی دہائی کے وسط میں ہے۔ تاہم، ناول میں اشارہ کیا گیا ہے کہ سورج کی روشنی کے بغیر اس کی طویل زندگی نے اس کی عمر بڑھا دی ہے۔ وہ ڈکنز کے ناولوں میں سب سے زیادہ گوتھک کرداروں میں سے ایک ہے۔