مسعود احمد (بھارتی سیاست دان) | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1953ء (عمر 71–72 سال) |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ڈاکٹر مسعود احمد ایک بھارتی سیاست دان اور 1993ء میں ٹانڈہ سے تر پردیش کی قانون ساز اسمبلی کے رکن ہیں۔ انھوں نے اترپردیش کے ٹانڈہ، امبیڈکر نگر حلقے کی نمائندگی کی اور اگست 2016ء سے مارچ 2022ء تک اترپردیش کی راشٹریہ لوک دل کے ریاستی صدر رہے۔ وہ 1993ء میں اترپردیش کے سابق وزیر تعلیم تھے۔
1953ء میں ہنسوار، اتر پردیش کے قریب پرتھیوی پور میں پیدا ہوئے، مسعود احمد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تاریخ میں ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) حاصل کی۔ ایک شاندار پیشہ وارانہ مرحلہ اس وقت آیا جب وہ ڈی ایس4 اور بی اے ایم سی ای ایف کے دنوں میں مانیور کاشیرام سے ملے۔
دونوں ایک دوسرے سے متاثر ہوئے، مسعود اس کے بعد مانیور کاہسیرام کے قابل اعتماد ساتھی بن گئے اور بہوجن سماج وادی پارٹی کے بانی رکن بھی بن گئے۔ انھوں نے مختلف حلقوں سے انتخاب لڑا لیکن 1993ء میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی جب وہ ٹانڈہ، امبیڈکر نگر سے اسمبلی بی ایس پی کے ٹکٹ پر جیتے۔
وہ تینوں بنیادی، درمیانی اور بالائی محکموں کے ساتھ کابینہ کے وزیر تعلیم بھی بن گئے۔ انھوں نے تعلیمی پالیسی بنانے اور بھرتیوں کے ذریعے اردو کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
مسعود نے جماعت کے ارکان سے اختلافات کے باعث ڈرامائی انداز میں وزارت سے استعفا دیا۔ اس کے بعد انھوں نے نیشنل لوک تانترک پارٹی کی بنیاد رکھی اور دو دہائیاں اقلیتوں اور دلتوں کے لیے جدوجہد میں گزاریں۔ وہ اپنی جماعت سے کئی ایم ایل اے اور ایم پی منتخب کرانے میں کامیاب رہے۔ ان کی جماعت کی بنیاد اور کیڈر مغربی اترپردیش کے کھیتوں سے لے کر مشرقی یوپی کے دیہاتوں سے بندیل کھنڈ کی سوکھی زمینوں تک پھیلا ہوا ہے۔ 2015ء میں وہ راشٹریہ لوک دل میں شامل ہوئے تاکہ اجیت سنگھ اور جینت چودھری کو کسانوں، دلتوں، او بی سی، مسلم اور ترقی کے مقصد کے لیے ان کی جدوجہد میں تقویت دیں۔ وہ جماعت کے قومی ترجمان اور پھر جنرل سیکرٹری بن گئے۔ انھوں نے ستمبر 2016ء میں ایک نئی شروعات کا آغاز کیا جب قومی صدر اجیت سنگھ نے انھیں ریاستی یونٹ کے سربراہ کی اہم ذمہ داری سونپ دی۔
19 مارچ 2022ء کو احمد نے راشٹریہ لوک دل کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے استعفا دے دیا۔ [1][2][3]
08 اگست 2022ء کو احمد نے اپنے حامیوں کے ساتھ انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ [4]
انھوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی پھر وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے علی گڑھ چلے گئے، جہاں انھوں نے سیاسیات میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کیا جس کے بعد انھوں نے اسی شعبے میں پی ایچ ڈی بھی مکمل کی۔
# | از | تا | منصب | تصفیل |
---|---|---|---|---|
01 | 1993ء | 1995ء | رکن، 1993ء اترپردیش قانون ساز اسمبلی انتخابات |