قسم | جامعہ اسلامیہ |
---|---|
قیام | 9 نومبر 1866 |
بانیان | |
ریکٹر | مولانا محمد سعیدی |
مقام | سہارنپور، اترپردیش، بھارت |
مظاہر علوم وقف (اردو: جامعہ مظاہر علوم، سہارنپور) ایک اسلامی مدرسہ ہے جو سہارنپور، اتر پردیش میں واقع ہے۔ جسے نومبر 1866ء میں سعادت علی فقیہ نے شروع کیا اور محمد مظہر نانوتوی اور احمد علی سہارنپوری نے اسے پروان چڑھایا؛ اسے ہندوستان کا دوسرا سب سے زیادہ بااثر اور بڑا دیوبندی مدرسہ سمجھا جاتا ہے۔ مدرسہ کے ابتدائی فضلا میں مشہور محدث خلیل احمد سہارنپوری شامل ہیں۔ یہ مدرسہ 1988ء میں منقسم ہو گیا، جس کے نتیجے میں مظاہر علوم جدید کا قیام عمل میں آیا اور تب سے مظاہر علوم قدیم کو ’مظاہر علوم وقف قدیم' سے موسوم کیا جاتا ہے۔[1][2]
مدرسے کے موجودہ مہتمم و متولی مولانا محمد سعیدی ہیں۔
مظاہر علوم کا قیام "مظہر علوم"؛[3] کے نام سے 9 نومبر 1866ء کو، مدرسہ دیوبند کی بنیاد کے چھ ماہ بعد عمل میں آیا تھا۔[4][5][6] اس کے بانیوں میں احمد علی سہارنپوری، محمد مظہر نانوتوی، قاضی فضل الرحمان اور سعادت علی فقیہ شامل تھے۔[7] مظاہر علوم کو دار العلوم دیوبند کے بعد دوسرا بڑا مدرسہ سمجھا جاتا ہے۔[8]
بانیوں کے علاوہ؛ دور اول کے اساتذہ میں احمد حسن کانپوری، سعادت حسین بہاری، سخاوت علی انبیٹھوی اور محمد صدیق انبیٹھوی شامل ہیں۔[9] دور اول کے فضلا میں خلیل احمد سہارنپوری، مشتاق احمد انبیٹھوی اور قمر الدین سہارنپوری شامل ہیں۔[10] محرم 1338 ھ میں، مدرسے نے اپنا دارالافتاء قائم کیا۔ مدرسے کے مفتیان کرام میں اشفاق الرحمان کاندھلوی، محمود حسن گنگوہی، عبد القیوم رائے پوری اور محمد شعیب بستوی شامل ہیں۔[11]
1988ء میں مظاہر علوم سے الگ کرکے مظاہر علوم جدید کا قیام عمل میں آیا۔[1][12][13]
مدرسہ میں درس نظامی کا نصاب پڑھایا جاتا ہے۔ مدرسہ کے سابق ناظم عبد اللطیف مظفر نگری نے درس نظامی کے نصاب کا تفصیلی و مدلل دفاع کیا تھا جب بعض لوگوں کی طرف سے ان سے تجدیدِ نصاب کی بات کہی گئی تھی۔ مدرسے نے نصاب میں کچھ کتابیں بروقت تبدیل کی ہیں، لیکن انھوں نے اس میں مکمل ترمیم نہیں کی ہے اور وہ تبدیلیوں یا نظاموں سے متفق نہیں ہیں۔[14]
مظاہر علوم اہل سنت کے عقائد اور ابو حنیفہ کی فقہ کا پیرو ہے۔ یہ رشید احمد گنگوہی اور خلیل احمد سہارنپوری کی پیروی کرتے ہوئے تصوف کے سلسلہ چشتیہ پر عامل ہے۔[15] مدرسہ صرف تعلیمی مقاصد پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ سیاست پر بحث کرنے سے دور رہا ہے۔[16]
مدرسے کا انتظام روز اول سے مقامی ارکان کے زیر انتظام رہا تھا۔ مقامی ارکان کے اختلافات کی وجہ سے، رشید احمد گنگوہی کو 1896ء میں مدرسہ کا سرپرست اعلیٰ مقرر کیا گیا۔ گنگوہی 1319 ھ میں عہدے سے مستعفی ہو گئے[17] اور 3 جنوری 1903ء کو مدرسے کے امور کی دیکھ بھال کے لیے "مجلس شوریٰ سرپرستان" کے نام سے ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کے اولین ارکان میں عبد الرحیم رائے پوری، اشرف علی تھانوی اور ذوالفقار علی دیوبندی شامل تھے۔[18]
عبد الرحیم رائے پوری، اشرف علی تھانوی، محمود حسن دیوبندی، فضل الرحمن سہارنپوری، خلیل احمد سہارنپوری، عبد القادر رائے پوری، عاشق الہی میرٹھی، محمد الیاس کاندھلوی، محمد زکریا کاندھلوی، محمد یوسف کاندھلوی، انعام الحسن کاندھلوی، افتخار الحسن کاندھلوی، محمود حسن گنگوہی اور غلام محمد وستانوی جیسے علما مجلس شوریٰ کے رکن رہے ہیں۔[19]
مظاہر علوم ایک ماہانہ جریدے کے طور پر آئینہ مظاہر علوم شائع کرتا ہے۔[2] مدرسے کے دار الافتاء کے جاری کردہ فتاویٰ کو ریکارڈ میں رکھا گیا ہے۔ خلیل احمد سہارنپوری کے جاری کردہ فتاویٰ کو محمد زکریا کاندھلوی نے مرتب کرکے فتاویٰ خلیلیہ کے نام سے شائع کیا۔[20]
سعادت علی سہارنپوری کو مدرسہ کا پہلا ریکٹر مقرر کیا گیا۔[21] مظاہر علوم کی تقسیم اور مظاہر علوم جدید قیام کے بعد؛ مظفر حسین اجراڑوی [22]، جو متحدہ مدرسہ کے آخری مہتمم تھے؛ 2003ء میں اپنی وفات تک مظاہر علوم میں اس عہدے پر فائز رہے۔[23] ان کے جانشین محمد سعیدی ہوئے۔[23] مدرسے کے ابتدائی سالوں میں، مدرسے کے انتظامی کام بھی ایک نائب مہتمم کے ذریعے انجام دیے جاتے تھے۔ عبد الواحد خان نے 1881 تا 1896ء اس عہدے پر خدمات انجام دیں اور اس طرح تاریخوں میں ابہام نظر آتا ہے؛ یہاں تک کہ مہتمم کا مستقل عہدہ اپنایا گیا جو منشی مقبول احمد کے بعد ترتیب وار ہے۔[21]
ذیل میں مدرسے کے مہتمم حضرات کی فہرست ہے۔[24]
نمبر | نام | آغازِ منصب | اختتامِ منصب |
---|---|---|---|
1 | سعادت علی سہارنپوری | 1866ء | 1870ء |
2 | فضل الرحمان سہارنپوری | 1866ء | 1908ء |
3 | علی محمد | 1896ء | 1907ء |
4 | اکرام الحق | 1907ء | 1908ء |
5 | منشی مقبول احمد | 1910ء | 1916ء |
6 | منشی فضل حق | 1917ء | 1918ء |
7 | بشیر حسن نگینوی | 1919ء | 1920ء |
8 | خلیل احمد سہارنپوری | 1920ء | 1925ء |
9 | عنایت الٰہی | 1925ء | 1928ء |
10 | عبد اللطیف مظفر نگری | 1928ء | 1954ء |
11 | محمد اسد اللہ | 1954ء | 1979ء |
12 | مظفر حسین | 1980ء | 2003ء |
13 | محمد سعیدی | 2003ء | بر سر منصب |
بعض مایۂ ناز فضلا کے نام درج ذیل ہیں:
29°41′48.12″N 77°40′34.82″E / 29.6967000°N 77.6763389°E