مقدسہ احمدزئی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1993ء (عمر 30–31 سال) افغانستان [1]، صوبہ ننگرہار |
شہریت | افغانستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | حقوق نسوان کی کارکن [1]، سماجی کارکن ، شاعر |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
مقدسہ احمدزئی (پیدائش: 1992/ء1993ء) افغانستان سے تعلق رکھنے والی ایک سماجی کارکن، سیاست دان اور شاعر ہ ہیں، جو 2018ء میں افغان پارلیمان کے لیے انتخاب میں حصہ لے رہی تھی۔ وہ این-پیس اعزاز کی وصول کنندہ ہیں اور انھیں 2021ء میں بی بی سی کی 100 خواتین میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔شروع میں ان کے گھر والے ان کی سرگرمی کے خلاف تھے اور جب انھیں ان کی سرگرمیوں کا پتہ چلا تو انھیں جسمانی سزا کا سامنا کرنا پڑا۔
مقدسہ کی عمر 2017ء میں 24 سال تھی [3] وہ ننگرہار، افغانستان کی ایک سماجی کارکن اور شاعرہ ہیں۔ [4] شروع میں ان کے گھر والے ان کی سرگرمی کے خلاف تھے اور جب انھیں ان کی سرگرمیوں کا پتہ چلا تو انھیں جسمانی سزا کا سامنا کرنا پڑا۔ [3] نوعمری میں، انھوں نے شاعری کی ایک کتاب شائع کی اور یہ ان کے چچا کی تعریف تھی جس نے اس کے کام کے بارے میں ان کے خاندان کی رائے بدل دی۔ [3]
افغان یوتھ پارلیمان کی ایک سابق رکن اور ڈپٹی سپیکر، [4] [5] کووڈ-19 کی وبا کے دوران میں انھوں نے غلط معلومات کے خلاف خواتین اور برادریوں کی مدد کے لیے کام کیا۔ وہ افغانستان میں نیشنل یوتھ کونسل کی بانی تھیں۔ [4] انھوں نے افغانستان اور پاکستان امن مذاکرات کا حصہ ہونے کی وجہ سے افغان خواتین کی آواز کی نمائندگی کی۔ [4] دوسری خواتین کے ساتھ انھوں نے جلال آباد میں خواتین کے حقوق کے پیغامات کے ساتھ دیواری پینٹنگ کی مہم شروع کی۔ [3] انھوں نے 400 خواتین کا ایک نیٹ ورک بھی قائم کیا جنھوں نے گھریلو تشدد سے بچ جانے والی خواتین تک رسائی کے لیے ملک کا سفر کیا، بشمول ان علاقوں میں جو اس وقت طالبان کے زیر کنٹرول تھے۔ [3] وہ کور ایسوسی ایشن کی بانی اور ڈائریکٹر ہیں، جس کا مقصد افغانستان میں خواتین کے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ [4]
2018ء میں مقدسمہ نے افغان پارلیمان کے لیے انتخاب میں حصہ لیا۔ [6]
مقدسہ کو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی طرف سے این پیس اعزاز سے نوازا گیا۔ [7] انھیں 2021ء میں بی بی سی کی 100 خواتین میں شامل کیا گیا تھا۔