ملکوال | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] [2] |
تقسیم اعلیٰ | ضلع منڈی بہاؤالدین |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 32°33′13″N 73°12′44″E / 32.55362°N 73.21234°E |
بلندی | 208 میٹر |
مزید معلومات | |
رمزِ ڈاک | 50530 |
فون کوڈ | 0546 |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 1171376 |
درستی - ترمیم |
ملکوال، ضلع منڈی بہاؤالدین کا ایک شہراورتحصیل ہے۔
جو دریائے جہلم کے مغربی کنارے کے نزدیک آبادہے۔ شہر کی کل شہری آبادی تقریباً تینتالیس ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ شہر کے ایک طرف نہر لوئر جہلم جبکہ دوسری طرف دریائے جہلم بہتا ہے، جس سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ملکوال کو 1992ء میں تحصیل کا درجہ دیا گیا۔
ملکوال کی زمین نہایت زرخیز ہے ہر سو ہریالی پھیلی ہوئی ہے، جو دیکھنے والوں کی آنکھوں کو خیرہ کر دیتی ہے
میانہ گوندل ،رُکن ،ہیڈ فقیریاں، بار موسیٰ چوٹ دھیراں،شمہاری،واڑہ عالم شاہ ،بادشاہ پور،کھائی، پنڈمکو،رکن، بوکن، گوجرہ اور بوسال مشہور دیہات اور قصبہ جات ہیں،
جب کہ یہاں بسنے والوں کی اکثریت گوندل ،وڑائچ اور جاٹ خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں،