ممتا شرما | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 ستمبر 1980ء (44 سال) گوالیار |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | گلو کارہ |
پیشہ ورانہ زبان | بھوجپوری ، ہندی ، پنجابی ، بنگلہ ، کنڑ زبان ، تمل ، تیلگو |
اعزازات | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ممتا شرما (انگریزی: Mamta Sharma) (ولادت: 7 ستمبر 1980ء)[1] ہندوستانی پس پردہ گلوکارہ ہیں۔ ممتا شرما فلم دبنگ کے گانے منی بدنام ہوئی کے لیے مشہور ہیں۔[2] یہ گانا کافی مقبول تھا جس کی وجہ سے ان کو کئی ایوارڈز اور نامزدگیاں ملی، جن میں فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ بھی شامل ہے۔[3]
ممتا شرما مدھیہ پردیش کے گوالیار کے برلا نگر میں پیدا ہوئیں تھیں۔ انھوں نے سینٹ پولس اسکول مورار گوالیار سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ اسکول میں انھوں نے فعال طور پر اسٹیج پر فن کا مظاہرہ کیا۔ بعد میں انھوں نے مختلف خاندانی تقریبات (شادی، برات) میں بھی فن کا مظاہرہ کیا۔
بالی وڈ، بنگالی فلموں کے نغمے گانے سے پہلے، ممتا شرما نے بہت سے بھوجپوری البموں کو آواز دی۔[4] ممتا شرما کو میوزک ڈائریکٹر للت پنڈت نے فلم دبنگ میں آئٹم سانگ، منی بدنام ہوئی کے لیے منتخب کیا۔