مومنہ مستحسن | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 5 ستمبر 1992ء (32 سال) لاہور |
شہریت | پاکستان |
فنکارانہ زندگی | |
آلہ موسیقی | صوت |
مادر علمی | لاہور گرائمر اسکول جامعہ اسٹونی بروک |
پیشہ | گلو کارہ |
اعزازات | |
100 خواتین (بی بی سی) (2017) |
|
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
مومنہ مستحسن پاکستان کی ایک موسیقارہ، گلوکارہ، نغمہ نویس اور سماجی جہدکار ہیں۔ ان میدانوں میں شاندار کارکردگی کی بنا پر وہ پاکستان کی معروف و مقبول شخصیات میں شمار کی جاتی ہیں۔[1][2]
مومنہ مستحسن کا بچپن اسلام آباد اور نیو یارک میں گذرا اور ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اسٹونی بروک یونیورسٹی سے بایومیڈیکل انجنیئرنگ اینڈ اپلائڈ میتھمیٹکس میں دوہری ڈگری حاصل کی۔[3][4] فرحان سعید کے نغمہ "پی جاؤں" اور بعد ازاں بھارتی فلم ایک ولن (2014ء) کے نغمہ "آواری" سے انھیں شہرت ملی۔[5][6][7] سنہ 2016ء میں مومنہ نے کوک اسٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ پہلا نغمہ گایا۔ اس نغمہ نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور وہ پاکستان کی مشہور ترین چہروں میں شامل ہو گئیں۔[2][8] سنہ 2018ء کے وسط میں انھوں نے اپنا نغمہ "آیا ناں تو" پیش کیا جو محض چوبیس گھنٹوں میں یوٹیوب پر پانچویں مقام پر جا پہنچا۔[9]
گلوکاری کے ساتھ مومنہ اسٹیج شو میں بھی حصہ لیتی ہیں۔ نیز متعدد اہم سماجی امور مثلاً تعلیم، ذہنی صحت اور پاکستان میں خواتین کے کردار پر وہ عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔[10][11][6] وہ اقوام متحدہ برائے خواتین، پاکستان کی رکن بھی ہیں۔[12]
مومنہ مستحسن کی والدہ ہما مستحسن ڈاکٹر ہیں جبکہ ان کے والد کاظم مستحسن پاک فوج کے ریٹائرڈ بریگیڈیئر اور ستارہ امتیاز یافتہ ہیں۔[7] مومنہ کے بڑے بھائی ہاشم مستحسن بھی ڈاکٹر ہیں جبکہ چھوٹے بھائی حیدر مستحسن اقوام متحدہ کے محکمہ پاکستان میں کام کرتے ہیں۔[11]
مومنہ نے لاہور گرامر اسکول سے ابتدائی تعلیم مکمل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا چلی گئیں جہاں انھوں نے سنہ 2016ء میں اسٹونی بروک یونیورسٹی سے بایومیڈیکل انجینئری اور اپلائیڈ میتھمیٹکس میں اعلیٰ سند حاصل کی۔[13]
مومنہ نے ابتداً وائلن بجانا سیکھا اور بغیر کسی مشق کے اپنے ہی اسکول کی ایک محفل میں گایا۔[3][1]
ستمبر سنہ 2016ء میں مومنہ مستحسن نے ٹویٹر پر تصدیق کی کہ امریکی بینکار علی نقوی سے ان کی منگنی ہو چکی ہے۔[14] لیکن سنہ 2017ء کے اوائل ہی میں یہ رشتہ ٹوٹ گیا۔[15][16]