مہاراشٹر ساہتیہ پریشد

مہاراشٹر ساہتیہ پریشد
महाराष्ट्र साहित्य परिषद
قیام1906ء
مقصدمراٹھی زبان و ادب کا فروغ
توجہمراٹھی زبان
صدرراؤ صاحب کسابے
چئیر مینپروفیسر ملند جوشی
پرکاش پائے گُڑے
کلید شخصیاتپرکاش پائے گُڑے
مقامسداشیو پیٹھ،، پونہ، مہاراشٹر، بھارت
پتہتلک روڈ، دورونکور ڈائننگ ہال کے پاس، سداشیو پیٹھ، پونہ-411030
ویب سائٹhttp://www.masapapune.org/

مہاراشٹر ساہتیہ پریشد بھارتی ریاست مہاراشٹر میں واقع ایک ادبی ادارہ ہے جسے مراٹھی زبان و ادب کے فروغ کی غرض سے پونہ میں سنہ 1906ء میں قائم کیا گیا تھا۔ انسائیکلوپیڈیا آف انڈین لٹریچر کے مطابق مراٹھی زبان کا یہ پہلا ادبی ادارہ ہے۔ ادارے کے زیر اہتمام "مہاراشٹر ساہتیہ پتریکا" کے نام سے ایک مجلہ شائع ہوتا ہے اور ہر سال ادبی کانفرنس منعقد ہوتی ہے۔[1] یہ ادارہ غیر مراٹھی دانوں کے لیے پونہ میں مراٹھی زبان کی تعلیم اور امتحانات کا خصوصی انتظام کرتا ہے۔ نیز مراٹھی ادب کے میدان میں نمایاں کارکردگی پر ادارے کے جانب سے انعام و اعزاز بھی دیا جاتا ہے۔[2]

مہاراشٹر ساہتیہ پریشد ہی نے مراٹھی ادب کی تاریخ کی اشاعت کا بیڑا اٹھایا ہے۔ نیز دیش پانڈے کے بقول اس ادارے نے علاحدہ لسانی ریاست مہاراشٹر کی تشکیل میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔[3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "गुहागरात रंगणार मसापचे साहित्य संमेलन" [Guhagarat Ranganar Masapache Sahitya Sammelan]. Lokmat (مراٹھی میں). گھوگر، مہاراشٹر. نومبر 2014. Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved مئی 2015. {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |access-date= (help)
  2. Amaresh Datta (1 جنوری 2006)۔ The Encyclopaedia Of Indian Literature (Volume One (A To Devo)۔ Sahitya Akademi۔ ص 255–۔ ISBN:978-81-260-1803-1۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-03-10
  3. Prachi Deshpande (2007)۔ Creative pasts: historical memory and identity in western India, 1700–1960۔ Columbia University Press۔ ص 244۔ ISBN:978-0-231-12486-7۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-03-10