مہرین راحیل | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 8 فروری 1981ء (43 سال) لاہور |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | لاہور گرائمر اسکول |
پیشہ | ادکارہ ، ماڈل |
دور فعالیت | 2007 - تاحال |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
مہرین راحیل (انگریزی: Mehreen Raheel) (ولادت: 8 فروری 1981ء) ایک پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور میزبان ہیں جو پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں نظر آتی ہیں۔ وہ اپنی فیملی کمپنی، آر وژن کی انتظامی ڈائریکٹر بھی ہیں۔ [1][2][3]
مہرین راحیل میری ذات ذرہ بے نشاں، داستان، مستانہ ماہی، اشک اور زندگی گلزار ہے میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ انھوں نے 2011ء میں جواد احمد کی فلم ورثہ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ 2013ء میں، مہرین راحیل ایک برطانوی ہدایت کار اسٹیون ڈین مور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم تمنا میں نظر آئیں۔[4]
مہرین راحیل 8 فروری 1981ء کو پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں۔ وہ اداکارہ اور سماجی کارکن سیمی راحیل کی بیٹی ہیں۔[4] ان کا بھائی دانیال راحیل بھی ماڈل اور اداکار ہے۔ مہرین راحیل نے لاہور گرائمر اسکول اور لاہور کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز سے تعلیم حاصل کی پھر رقص، ڈراما اور منظر نگاری میں ڈپلوما کے لیے لندن چلی گئیں۔[4]
جب راحیل 8 سال کی تھیں تب انھوں نے ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔وہ اشتہارات میں نظر آئی۔[4]
سال | ایوارڈ | درجہ | ڈراما | کردار | نتیجہ |
---|---|---|---|---|---|
2011ء | لکس اسٹائل ایوارڈ | بہترین اداکارہ | کبھی آئے نہ جدائی | صبا | نامزد |
2013ء | ویٹ ایوارڈ | بہترین مسکراہٹ | خود | نامزد | |
2014ء | لکس اسٹائل ایوارڈ | بہترین اداکارہ ٹیلی ویژن | داغ ندامت | رابعہ | نامزد |
ویکی ذخائر پر مہرین راحیل سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |