میر صادق

میر صادق
معلومات شخصیت
تاریخ وفات سنہ 1799ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

میر صادق ریاست حیدرآباد دکن کے ٹیپو سلطان کے ساتھ غداری کرنے کی وجہ سے مشہور ہوا.

یہ سلطان حیدر علی کا معتمد خاص تھا حیدرآباد دکن کے میر عالم کا بھائی تھا میر صادق متحدہ ہندوستان میں میسور کے سلطان ٹیپو سلطان کے دربار میں وزیر کے عہدے پر فائز تھا۔ سلطان حیدر علی نے ایک مرتبہ اسے معزول کر دیا اگرچہ پھر بحال بھی کر دیا لیکن میر صادق نے یہ بات دل میں رکھی اوراپنی توہین کے انتقام پر تلا ہوا تھا تیسری میسور کی جنگ کے بعد ٹیپو سلطان نے اصلاحات کیں ایک مجلس قائم کی جس کا نام ’’زمرہ غم نباشد‘‘ رکھا اس مجلس کے قیام کی وجہ یہ تھی کہ عوام میں سلطنت کی ذمہ داری کا احساس پیدا ہو میر صادق نے اسے ناکام بنا دیا۔
میر صادق کے اثر ورسوخ کا یہ عالم تھا کہ وہ سلطان تک کوئی خبر ہی نہ پہنچنے دیتا اسی وجہ سے تیسری اورچوتھی انگلو میسور جنگ میں ٹیپو سلطان نے شکست کھائی میر صادق کے بارے میں یہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ اس نے ٹیپو سلطان سے غداری کی اور سلطنت برطانیہ کا ساتھ دیا سرنگا پٹم کے محاصرے کے دوران آخری دن 4 مئی1799ءکو انگریزوں کی آمد کی خبر سن کر جب ٹیپو سلطان ڈگی دروازے سے باہر نکلا تو میر صادق نے دروازہ اند ر سے بند کرا دیا اس غدار کو خوف تھا کہ سلطان واپس آکر انگریزوں سے صلح نہ کر لے دروازے بند کر دینے کے بعد اس نے فصیل قلعہ پر سلطان کی موجودگی کی اطلاع انگریزوں کو دی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ انگریز فوج نے تین طرف سے سمٹ کر فصیل قلعہ پر گولیاں برسائیں جس کی وجہ سے میسور میں اس جنگ کے دوران ٹیپو سلطان کو شہید کر دیا گیا اس شکست سے اسلامی ریاست میسور ختم ہو گئی۔[1] [2] میر صادق کو 1799ء میں سرنگاپٹم کی جھڑپ کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔

علامہ اقبال نے بطور غدار میر جعفر کے ساتھ اس کا بھی تذکرہ کیا.

جعفر از بنگال و صادق از دکن
ننگِ دیں، ننگِ قوم، ننگِ وطن

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. تاریخ سلطنت خدادا میسور: محمود خان محمود بنگلوری صفحہ 380
  2. "1799ء میں میسور کے حکمران اور حکام"۔ 2008-03-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-06-29