میری گرے | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 16 جون 1941ء (83 سال) ہووگھٹن-لی-سپرینج |
شہریت | مملکت متحدہ [1] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ اوکسفرڈ |
پیشہ | الٰہیات دان |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
تحریک | ماحولیاتی نسوانیت |
درستی - ترمیم |
میری سیسلیا گرے (1941ء) ایک رومن کیتھولک اور ماحول دوست نسائیت پسند ہیں، ان کا بنیادی میدان دینیات ہے۔ [2] [3] [4]
انھوں نے دس سال تک ایکو تھیولوجی (Ecotheology) جریدے کی تدوین کی [5] [6] ۔ میری گرے اس وقت سینٹ میری یونیورسٹی ، ٹویکن ہم(Twickenham) میں پروفیسر ریسرچ فیلو ہیں۔ وہ اس سے پہلے یونیورسٹی آف ویلز ، لیمپیٹر میں پروفیسر رہ چکی ہیں۔ ساؤتھیمپٹن یونیورسٹی ، لا سینٹ یونین اور نیدرلینڈ کی انجمن کیتھولک یونیورسٹی میں نسائیت اور عصری الہیات بھی پڑھاتی رہیں ہیں۔ [5] [6]
میری گرے 16 جون 1941 کو ہوٹن لی اسپرنگ ، کاؤنٹی ڈرہم میں پیدا ہوئیں۔ اس نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹس اور ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری مکمل کی، ، مذہبی علوم میں ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری ، مقدس الہیات میں بیچلر اور بیلجیم میں لووین یونیورسٹی آف کیتھولک سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ [4] [7]
وہ سارم کالج ، سیلسبری [7] [8] کی اعزازی ساتھی رہیں اور 1989 سے 1991 تک یورپی سوسائٹی آف ویمن آف تھیولوجیکل ریسرچ کی صدر تھیں۔ [4]