شہر | |
میلسی | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | صوبہ پنجاب |
ضلع | وہاڑی |
تحصیل | میلسی |
حکومت[1][2] | |
• Administrator | میاں فیاض احمد ندیم |
• TMO | میاں محمد اظہر |
رقبہ | |
• شہر | 5 کلومیٹر2 (2 میل مربع) |
آبادی [3] | |
• شہر | 7,04,878 |
• کثافت | 3,550/کلومیٹر2 (9,200/میل مربع) |
• شہری | 88,992 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
• گرما (گرمائی وقت) | PDT (UTC+5) |
ٹیلی فون کوڈ | 067 |
ویب سائٹ | http://www.mailsi.com.pk |
میلسی پاکستان کے صوبہ پنجاب کا شہر ہے جو ضلع وہاڑی میں واقع ہے۔ یہ تحصیل میلسی کا صدر مقام بھی ہے۔ یہ تاریخ جلہ جیم سے 12-13 کلومیٹر، ملتان سے 84 کلومیٹر، کراچی سے 915 کلومیٹر، لاہور سے 348 کلومیٹر، فیصل آباد سے 251 کلومیٹر، بہاولپور سے 94 کلومیٹر، حاصل پور سے 60 کلومیٹر، وہاڑی سے 42 کلومیٹر، بورےوالاسے 73 کلومیٹر، عارف والا سے 115 کلومیٹر اور پاکپتن سے 148 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ دریائے ستلج شہر کے مشرق میں بہتا ہے۔
میلسی کے زیادہ تر لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت ہے۔میلسی کا موسم گرم ہوتا ہے تاہم اکتوبر اور مارچ کے دوران موسم ٹھنڈا اور خوشگوار رہتا ہے۔ میلسی کی زرخیز زمین فصلوں کے لیے کافی مفید ہے میلسی کی مشہور فصلوں میں گندم، کپاس، چاول،گنا، مکئی اور ہائبرڈ سبزیوں میں جدید کاشت کاری کو استعمال کرتے ہوئے کریلا،توری،بھنڈی،کدو،بینگن،ٹنڈی،تربوز،خربوزہ وغیرہ کی کثیر مقدار شامل ہیں۔ میلسی میں موسم گرما میں آم کافی مقدار میں پیدا ہوتے اور موسم سرما میں امرود اور کینو کی پیداوار حاصل کی جاتی ہے۔
میلسی کا اوسط درجہ حرارت گرمیوں میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے جبکہ سردیوں میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔
میلسی کا موسم خشک اور گرم ہے موسم گرما اپریل میں شروع ہوتا ہے اور اکتوبر اختتام پزیر ہوتا ہے۔ مئی، جون، جولائی گرم ترین مہینے ہوتے ہیں۔ ان مہینوں میں درجہ حرارت 30 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے۔ موسم گرما کے دوران گرم اور گرد آلود ہواؤں کا چلنا عام بات ہے۔ موسم سرما نومبر سے مارچ تک شروع رہتا ہے اس دوران درجہ حرارت 4 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے موسم سرما کے دوران دھند چھانا معمول ہے مون سون بارشیں جولائی سے ستمبر تک ہوتی ہیں۔ سردیوں میں بہت کم بارشیں ہوتی ہیں۔
میلسی کی ثقافت ہریانوی-پنجابی ہے اور لوگوں کا عام لباس شلوار قمیض ہے لیکن پینٹ شرٹ بھی مقبول ہے ثقافت میں جلہ جیمی-ملتانی(علماء) رنگ نمایاں ہے لوگ ملتانی طرز کے کھانے ہی عام طور پر پسند کرتے ہیں
اسکولوں اور دفاتر میں زیادہ تر اردو اور انگریـزی رائج ہے۔ یہاں بولی جانے والی زبانوں میں اکثریتی زبان ہریانوی و سرائیکی شامل ہیں۔ اردو قومی زبان کے طور پر ہر جگہ بولی اور سمجھی جاتی ہے جبکہ انگریزی پڑھے لکھے طبقے میں مقبول ہے۔