نائجیریا کرکٹ فیڈریشن | |
---|---|
فائل:Nigeria Cricket Federation.png | |
کھیل | کرکٹ |
تاسیس | 1957 |
الحاق | بین الاقوامی کرکٹ کونسل |
تاریخ الحاق | 2002 |
علاقائی الحاق | افریقا |
مقام | لاگوس, نائیجیریا |
باضابطہ ویب سائٹ | |
nigeriacricket | |
نائجیریا کرکٹ فیڈریشن نائیجیریا میں کرکٹ کے کھیل کی باضابطہ گورننگ باڈی ہے۔ اس کا موجودہ ہیڈ کوارٹر لاگوس میں ہے۔این سی ایف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں نائجیریا کا نمائندہ ہے اور 2002ء سے اس باڈی کا ایسوسی ایٹ ممبر ہے۔ نائیجیریا ویسٹ افریقہ کرکٹ کونسل کا حصہ ہوا کرتا تھا جو اپنے طور پر آئی سی سی کا رکن تھا۔ این سی ایف افریقی کرکٹ ایسوسی ایشن کا رکن بھی ہے۔
19ویں صدی میں برطانوی نوآبادیاتی منتظمین نے سب سے پہلے نائیجیریا میں کرکٹ کے کھیل کو متعارف کرایا اور اسے مقبول بنایا۔ نائجیریا کا پہلا بین الاقوامی کرکٹ میچ 1904ء میں گولڈ کوسٹ (اب گھانا) کے خلاف تھا۔[1]