ناصر جمشید

ناصر جمشید ٹیسٹ کیپ نمبر 210
فائل:Nasir Jamsheed.jpg
ذاتی معلومات
مکمل نامناصر جمشید
پیدائش (1989-12-06) 6 دسمبر 1989 (عمر 35 برس)
لاہور، پاکستان
قد5 فٹ 10 انچ (1.78 میٹر)
بلے بازیبائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیبائیں ہاتھ کا اسپن گیند باز
حیثیتبلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 210)1 فروری 2013  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
آخری ٹیسٹ14 فروری 2013  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
پہلا ایک روزہ (کیپ 160)21 جنوری 2008  بمقابلہ  زمبابوے
آخری ایک روزہ4 مارچ 2015  بمقابلہ  متحدہ عرب امارات
ایک روزہ شرٹ نمبر.77
پہلا ٹی20 (کیپ 48)5 ستمبر 2012  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ٹی2022 نومبر 2013  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2005–2017نیشنل بینک آف پاکستان
2012چٹاگانگ کنگز
2005–2014لاہور لائنز
2012روحنا رائلز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی
میچ 2 45 18
رنز بنائے 51 1,443 363
بیٹنگ اوسط 12.75 34.57 21.35
سنچریاں/ففٹیاں 0/0 3/8 0/2
ٹاپ اسکور 46 112 56
کیچ/سٹمپ 1/– 12/– 6/–
ماخذ: کرک انفو، 3 دسمبر 2013

ناصر جمشید پاکستانی کرکٹ کھلاڑی ہے جو 6 دسمبر 1989ء میں لاہور، پاکستان میں پیدا ہوا۔ ناصر اوپننگ کرنے والا بلے باز ہے۔ ناصر نے کرکٹ کا آغاز صرف 15 سال کی عمر میں نیشنل بینک آف پاکستان کی طرف سے کھیل کر کیا۔ وہ 2006ء میں ہونے والے انڈر 19 عالمی کپ میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ بھی تھا۔ انڈر 19 عالمی کپ 2006ء پاکستان نے جیتا تھا۔2007ء میں ہونے والی قائد اعظم ٹرافی میں ناصر نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اسے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز میں کھیلنے کا موقع دیا گیا جو اس نے ضائع نہیں ہونے دیا۔ اپنے پہلے ہی ایک روزہ میچ میں اس نے صرف 48 گیندوں پر 61 رنز بنا کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس بہترین کارکردگی کی بنا پر اسے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس نے دوسرے میچ میں 74 رنز بنائے اور پاکستان کا صرف دوسرا کرکٹ کھلاڑی بنا جس نے پہلے دو میچوں میں پچاس سے زائد اسکور کیے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]