ندا یاسر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 12 اکتوبر 1973ء کراچی، پاکستان |
قومیت | پاکستانی |
مذہب | اسلام |
عارضہ | کووڈ-19 [1] |
شریک حیات | یاسر نواز |
اولاد | 2 (ایک بیٹا اور ایک بیٹی) |
والدین | کاظم پاشا (والد) |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | میزبان |
درستی - ترمیم |
ندا پاشا (انگریزی: Nida Yasir) (ولادت: 12 اکتوبر 1973ء) جو ندا یاسر کے نام سے مشہور ہیں، پاکستانی ٹیلی وژن کی میزبان، سابقہ پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔[2] ان کو ٹیلی ویژن ڈراما ہم تم میں صائمہ کے کردار کے لیے جانا جاتا ہے۔ ندا اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ ٹیلی ویژن شو گڈ مارننگ پاکستان کی میزبانی بھی کرتی ہیں۔[3]
ندا یاسر 12 اکتوبر 1973ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں۔ وہ ٹیلی ویژن کے ہدایت کاروں کی پروڈیوسر کاظم پاشا اور فہمیدہ نسرین کی بیٹی ہیں۔[4]
ندا یاسر نے بطور پروڈیوسر اور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ندا بعد میں اے آر وائی ڈیجیٹل میں شامل ہوگئیں جب شائستہ لودھی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کو چھوڑ کر جیو ٹی وی میں مارننگ شو کی پیش کش قبول کرلی۔ ندا اب اے آر وائی ڈیجیٹل پر مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان کی میزبانی کررہی ہیں۔[5]
ندا یاسر نے 2015ء میں اپنی پہلی فلم رانگ نمبر پروڈیوس کی، جس کی ہدایت کاری ان کے شوہر یاسر نواز نے کی تھی۔[6]
ویکی ذخائر پر ندا یاسر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |