نذیر احمد قاسمی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 جون 1964ء (60 سال) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | دار العلوم دیوبند |
استاذ | عبد الحق اعظمی ، سعید احمد پالن پوری |
پیشہ | عالم ، مفتی |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
ملازمت | دار العلوم رحیمیہ |
درستی - ترمیم |
نذیر احمد قاسمی (پیدائش 20 جون 1964) ایک کشمیری سنی عالم، فقیہ اور دار العلوم رحیمیہ کے صدر مفتی ہیں۔ [1]
نذیر احمد قاسمی کی پیدائش20 جون 1964 کو بنجواہ ، کشتواڑ میں ہوئی۔[2] انھوں نے مدرسہ اصغریہ دیوبند سے حفظ قرآن کیا اور عربی زبان کی ابتدائی کتابیں مدرسہ خادم العلوم مظفرنگر میں پڑھی۔[3] انھوں نے 1404 ہجری میں دارالعلوم دیوبند سے درس نظامی میں تکمیل کی سند حاصل کی اور پھر مزید ایک سال افتاء کی پڑھائی کی۔ اس کے بعد انھوں نے امارت شرعیہ پٹنہ سے قضاء میں تخصص کیا۔[3] ان کے اساتذہ میں عبد الحق اعظمی،سعید احمد پالنپوری اور ریاست علی بجنوری وغیرہ شامل ہیں۔[4]
تعلیم سے فراغت کے بعد، نذیر احمد قاسمی نے دار العلوم رحیمیہ میں پڑھانا شروع کیا۔ [3] رحیمیہ میں وہ صدر مفتی کے منصب پر فائز ہیں۔[5] وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے تاسیسی رکن اور مجلسِ فقہی جموں و کشمیر کے جنرل سیکریٹری ہیں۔[3] نذیر احمد قاسمی کے فقہی مسائل کشمیر عظمی کے ہر جمعہ والے ایڈیشن میں شایع ہوتے ہیں۔[4]
نذیر احمد قاسمی کی تصانیف درج ذیل ہیں:[4]
و اضح رہے ابھی تک جن حضرات نے مفتی صاحب کی حیات پر قلم اٹھایا ہے بشمول مولانا آفتاب غازی قاسمی اور عبد الحسیب قاسمی کی مرتب کردہ کتاب "فضلاء دیوبند کی فقہی خدمات" ؛ انہوں نے مفتی صاحب کی تاریخ ولادت یکم جون 1965 لکھی ہے، حالاں کہ یہ تاریخ درست نہیں ہے۔ الحمد للہ بندہ نے درست تاریخ پیدائش کے لیے مفتی صاحب کے اصل شناختی کارڈ اور سرٹیفکیٹوں کی طرف مراجعت کی تو ان میں تاریخ پیدائش 20 جون 1964 پایا.
ویکی اقتباس میں نذیر احمد قاسمی سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |