نرالا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 8 اگست 1936ء دہلی ، برطانوی ہند |
وفات | 9 دسمبر 1990ء (54 سال) کراچی ، پاکستان |
شہریت | برطانوی ہند پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار |
اعزازات | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
مظفر حسین زیدی المعروف نرالا (انگریزی: Nirala) (پیدائش: 8 اگست، 1937ء - وفات: 9 دسمبر، 1990ء) پاکستان کے نامور فلمی اداکار تھے۔ وہ مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔
نرالا 8 اگست، 1937ء کو دہلی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔[1][2]۔ ان کا اصل نام مظفر حسین زیدی تھا لیکن فلمی صنعت میں نرالا کے نام سے مشہور ہوئے۔ انھوں 1960ء میں فلم اور بھی غم ہیں سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کی دیگر فلموں میں ارمان، گھر داماد، ہم دونوں، جوکر، احسان، سمندر، دوراہا، ہیرا اور پتھر، لاڈلا اور نصیب اپنا اپنا کے نام سر فہرست ہیں۔ انھوں نے فلم ارمان پر سال 1966ء میں بہترین مزاحیہ اداکار کا نگار ایوارڈ حاصل کیا۔[2]
نرالا 9 دسمبر، 1990ء میں کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔[1][2]