نواب حمید اللہ خان

حمید اللہ خان
نواب حمید اللہ خان، بھوپال کا آخری حکمران
نواب بھوپال
20 اپریل 1926ء – 1 جون 1949ء
پیشروسلطان کیخسرو جہاں
جانشینبادشاہت کا خاتمہ ہوا۔, ریاست بھوپال بنائی گئی۔
نواب بھوپال
1 جون 1949ء – 4 فروری 1960ء
جانشینساجدہ سلطان
والدہسلطان کیخسرو جہاں، بیگم بھوپال
پیدائش9 ستمبر 1894(1894-09-09)
وفات4 فروری 1960(1960-20-04) (عمر  65 سال)

وسطی ہند کی سابق ریاست بھوپال کے فرمانروا۔ 1915ء میں علی گڑھ کالج سے بی۔ اے کیا۔ مئی 1926ء میں والدہ کی تخت سے دستبرداری کے بعد ریاست کی زمام حکومت سنبھالی۔ کئی برس تک ریاستی حکمرانوں کے ایوان ’’چیمبر آف پرنسز‘‘ کے چانسلر رہے۔لندن میں منعقد گول میز کانفرنس میں ریاستی حکمرانوں کی نمائندگی کی۔ مئی 1959ء میں ہندوستانی حکومت نے بھوپال کو اپنی نگرانی میں لے لیا اور نواب صاحب کا وظیفہ مقررکر دیا۔ حمید اللہ خاں روشن خیال حکمران اور بیدار مغز سیاست دان تھے۔ کھیلوں سے بہت شغف تھا۔ پولو کے بین الاقوامی کھلاڑی تھے۔

حوالہ جات

[ترمیم]