نورجہاں ایک ہندوستانی سیریز ہے جسے سنے وستاس(Cinevistaas) نے تیار کیا اور امتیاز خان نے لکھنے کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری کے فرائض بھی انجام دیے۔
یہ مغل ملکہ نورجہاں کی زندگی پر مبنی ڈراما سیریز ہے جسے 2000-2001 میں دور درشن پر نشر کی گیا۔ یہ ڈراما انگریزی اور ہندی دونوں زبانوں میں نشر ہوا۔
گوری پرادھن نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ ماڈل ایکٹر ملند سومن [1][2] نے شہزادہ سلیم کا کردار ادا کیا، ان کے مدمقابل ان کی بیگم مان بائی کا کردار کروتیکا گریش نے ادا کیا۔
غزل گائیک طلعت عزیز اور جسپندر نے کئی غزلیں اور رومانوی دو گانے گائے۔
- منگل ڈھلن نے شہشاہ اکبر [3] کا کردار ادا کیا
- سمیتا جے کر نے مہارانی جودھا بائی کا کردار ادا کیا
- ملند سومن نے شہزادہ سلیم/شہنشاہ جہانگیر کا کردار ادا کیا
- گوری پردھان نے مہر النساء / ملکہ نور جہاں کا کردار ادا کیا
- کروتیکا دیسائی خان نے مہارانی مان بائی کا کردار ادا کیا
- پونیت اسر نے شیر افغان خان کا کردار ادا کیا
- سلیل انکولا نے کشمیری شاعر یوسف چک کا کردار ادا کیا
- مرنال کلکرنی نے کا حبہ خاتون کردار ادا کیا
- مایا الگھ
- پرکھشت ساہنی نے مرزا غیاث بیگ کا کردار ادا کیا
- رہشاد نریمن دارووالا نے مہرالنساء کے بڑے بھائی کا کردار ادا کیا
- گجندر چوہان
- مہندر ساندھو
- رنجیتا کور
- راحل بھٹ