نووان کولاسیکرا

نووان کولاسیکرا
فائل:Nuwan Nuwan Kulasekara 123.jpg
ذاتی معلومات
مکمل نامکولاسیکرا مڈیانسلاج دنیش نووان کولاسیکرا
پیدائش (1982-07-22) 22 جولائی 1982 (عمر 42 برس)
نیتمبوا، سری لنکا
قد1.76 میٹر (5 فٹ 9 انچ)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا فاسٹ میڈیم گیند باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 100)4 اپریل 2005  بمقابلہ  نیوزی لینڈ
آخری ٹیسٹ16 مارچ 2013  بمقابلہ  بنگلہ دیش
پہلا ایک روزہ (کیپ 118)18 نومبر 2003  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ایک روزہ10 جولائی 2017  بمقابلہ  زمبابوے
پہلا ٹی2011 اکتوبر 2008  بمقابلہ  پاکستان
آخری ٹی206 اپریل 2017  بمقابلہ  بنگلہ دیش
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2002–2004گالے کرکٹ کلب
2004–2011کولٹس کرکٹ کلب
2011–2012چنائی سپر کنگز
2015–2016کومیلا وکٹورینز
2018لاہور قلندرز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی
میچ 21 184 58
رنز بنائے 391 1,327 215
بیٹنگ اوسط 15.54 15.43 10.23
سنچریاں/ففٹیاں 0/2 0/4 0/0
ٹاپ اسکور 64 73 31
گیندیں کرائیں 3,567 8,263 1,231
وکٹیں 48 199 66
بولنگ اوسط 37.37 33.92 23.18
اننگز میں 5 وکٹ 0 1 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0
بہترین بولنگ 4/21 5/22 4/31
کیچ/سٹمپ 8/– 46/– 17/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 24 جولائی 2019ء

کولاسیکرا مڈیانسلاج دنیش نووان کولاسیکرا (پیدائش: 22 جولائی 1982ء) سری لنکا کے ایک سابق کرکٹ کھلاڑی ہیں، [1] کولاسیکرا 11 مارچ 2009ء کو ایک روزہ بولرز کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر تھے اور اسی سال 26 ستمبر تک اس پوزیشن پر رہے اور یہ کارنامہ انجام دینے والے واحد سری لنکن بن گئے۔ اس کی تعلیم بندرانائیکے کالج میں ہوئی،

کیریئر

[ترمیم]

وہ 2014ء کا آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی ٹیم کا بھی اہم رکن تھا اور وہ اس ٹیم کا حصہ تھا جس نے 2007ء کرکٹ ورلڈ کپ، 2011 کرکٹ ورلڈ کپ، 2009ء آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور 2012ء آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ جون 2016ء میں، کولاسیکرا نے محدود اوورز کی کرکٹ کھیلنے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ جولائی 2019ء میں، انھوں نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان 31 جولائی 2019ء کو ہونے والا تیسرا ون ڈے کولاسیکرا کے نام تھا۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]