نوید عالم

ذاتی معلومات
قومیتپاکستانی
پیدائش16 ستمبر 1973(1973-09-16)
وفات13 جولائی 2021(2021-70-13) (عمر  47 سال)
کھیل
کھیلفیلڈ ہاکی

نوید عالم (16 ستمبر 1973ء - 13 جولائی 2021ء) پاکستانی فیلڈ ہاکی کے کھلاڑی تھے۔[1] انھوں نے 1996ء کے سمر اولمپکس میں مردوں کے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔[2]

نوید عالم 1994کے ہاکی ورلڈکپ کی فاتح پاکستان ٹیم کے رکن تھے جب کہ اولمپکس، چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز سمیت بے شمار ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

نوید عالم پاکستان ہاکی ٹیم، چین ہاکی ٹیم اور بنگلہ دیش ہاکی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے تھے۔

نوید عالم نے 2008ء میں بیجنگ اولمپک کھیلوں میں قومی ٹیم کے منیجر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔

پاکستان نے 2008ء کے اولمپکس میں آٹھویں نمبر پر کامیابی حاصل کی تھی، پی ایچ ایف نے نوید عالم کو 2016ء میں ڈائریکٹر ڈیولمپنٹ اور ڈومیسٹک بھی مقرر کیا تھا۔

سابق اولمپیئن کا شمار پاکستان کی تاریخ کے بہترین سینٹر فارورڈز میں سے ایک میں کیا جاتا تھا جو خدا داد صلاحیتوں سے مالا مال تھے، انھوں نے اس دور میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کیے جب پاکستان بین الاقوامی سطح پر ہاکی کی حقیقی طاقت تھا۔

وفات

[ترمیم]

7 جولائی 2021ء میں نوید عالم کو بلڈ کینسر کی تشخیص ہونے کی اطلاع ملی۔ انھوں نے علاج معالجے کے لیے حکومت سے مالی تعاون کا مطالبہ کیا۔[3] شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر میں کیمیائی علاج کے بعد 13 جولائی 2021ء کو 47 سال کی عمر میں لاہور میں وفات پاگئے۔[4] آبائی علاقہ شیخوپورہ میں تدفین کی گئی۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Naveed Alam"۔ Olympedia۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-07-13
  2. "Naveed Alam Olympic Results"۔ Sports-Reference.com۔ Sports Reference LLC۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-10-19 "آرکائیو کاپی"۔ اصل سے آرکائیو شدہ بتاریخ 2020-04-18۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-07-13{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: BOT: original URL status unknown (link)
  3. "Pakistan's World Cup winner Naveed Alam diagnosed with cancer, seeks govt help for treatment"۔ Times of India۔ 13 جولائی 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-07-13
  4. "Former hockey Olympian Naveed Alam passes away after prolonged battle with cancer"۔ Geo News۔ 13 جولائی 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-07-13