جوکھوں میں آزادی ہے، اپنے بَل سے اس کی حفاظت کریں۔ | |
قسم | روزنامہ |
---|---|
مالک | ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ، شیوا پبلکیشنز |
بانی | جواہر لعل نہرو |
مدیر | ظفر آغا |
آغاز | 9 ستمبر 1938 |
زبان | انگریزی |
صدر دفتر | نئی دہلی |
ساتھی اخبارات | قومی آواز (اردو) اور نوجیون (ہندی) |
ویب سائٹ | www |
نیشنل ہیرالڈ بھارت کا ایک انگریزی روزنامہ اخبار ہے جو ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ کے توسط سے شائع ہوتا ہے۔ اس کی بنیاد بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے 1938ء میں رکھی تاکہ اس کو آلہ کار بنا کر آزادی حاصل کی جا سکے۔[1] اس پر برطانوی حکومت نے 1942ء میں ہندوستان چھوڑ دو تحریک کے دوران پابندی لگا دی تھی۔ یہ برطانوی راج کے خاتمہ کے بر بھارت کے بڑے اخبارات میں سے ایک تھا۔ اس میں کبھی کبھی نہرو کی لکھی تحریریں بھی شائع ہوتی تھیں۔[2] مالی مسائل کی وجہ سے اخبار 2008ء میں بند ہو گیا۔ اخبار کو انڈین نیشنل کانگریس کے ارکان کنٹرول کرتے تھے۔[3][4] 2016ء میں بورڈ آف ڈائریکٹرز آف ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ نے اخبار کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔[5]