نیلم چندرا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 27 جون 1969ء (56 سال) ناگپور |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | [[:مصنف|مصنفہ]] ، بچوں کی ادیبہ ، شاعر |
درستی - ترمیم |
نیلم چندرا [1][2][3] ایک ہندوستانی شاعر اور لکھاری ہیں۔ انھوں نے شاعری کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے کہانیاں بھی لکھیں۔ وہ ہندی کے ساتھ ساتھ انگریزی میں بھی فکشن لکھتی ہیں۔ انھیں بہت سے ایوارڈ ملے جن میں 2014 میں رابندرناتھ ٹیگور انٹرنیشنل ایوارڈ بھی شامل ہے جو ایکسپریس پبلیکیشنز، کیرالہ کی طرف سے دیا گیا۔
وہ آئی ای ایس آفیسر بھی ہیں اور یونین پبلک سروس کمیشن کی جوائنٹ سیکٹری کے طور پر بھی کام کرتی ہیں۔ پونے میٹرو کے جنرل مینجر کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔
چندرا نے بچوں کے لیے کہانیاں ، شاعری اور ہندی ، انگریزی زبان میں افسانوی کہانیاں تحریر کی ہیں۔ انھوں نے چار ناول ، ایک ناولٹ اور افسانوں کے پانچ مجموعہ ، شاعری کے پانچ مجموعہ اور دس بچوں کی کہانیوں کی کتابیں لکھی ہیں اور ابھی قلم کی رفتار تھمی نہیں۔ ٹیگور ایوارڈ کے علاوہ انھیں مشہور شاعر گلزار کی طرف سے شاعری کے ایک مقابلے میں انعام دیا گیا۔ یہ شاعری مقابلہ کونسلٹ جنرل متحدہ ریاست ممبئی نے "شاعری سماجی تبدیلی" کے عنوان پر کروایا تھا۔
"میرے سجن سن ، سن " گانے کے بول لکھنے پر انھیں پاپولر چوائس ایوارڈ ریڈیو سٹی کی طرف سے ملا۔