بانی | John Ballance |
---|---|
نعرہ | We legislate no class but for all classes |
تاسیس | 1891 |
تحلیل | 1928 |
جانشین | United Party |
نظریات | آزاد خیالی Georgism Populism Agrarianism |
سیاسی حیثیت | Centre |
نیوزی لینڈ لبرل پارٹی (انگریزی: New Zealand Liberal Party) نیوزی لینڈ کی پہلی منظم سیاسی جماعت ہے۔ اس جماعت نے 1891ء تا 1912ء نیوزی کی پر حکومت کی ہے۔ لبرل پارٹی کا حکومت کونے کی اپنی الگ حکمت عملی تھی۔ وہ بہت سارے کسانوں کو زمین کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کا مالک بناتے تھے تاکہ سب کھیتی کر سکیں۔ وہ ماوری سے زمین خریدتے تھے اور کسانوں کو ادھار بیچ دیا کرتے تھے۔
لبرل حکومت فلاحی ریاست کا تصور پیش کیا جس میں عمر درزا لوگوں کو وظیفہ ملتا تھا۔ انھوں نے صنعتی معاملت کو حل کرنے کا ایک منصوبہ بنایا جسے ملازمین اور کمپنیوں نے دونوں نے پسند کیا۔ 1893ء میں لبرل حکومت نے خواتین کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا اور نیوزی لینڈ خواتین کو ووٹ دینے کا حق فراہم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بنا۔