وادی تیراہ (Tirah Valley) قبائلی علاقہ جات میں خیبر ایجنسی، کرم ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی میں پھیلی ہوئی ہے۔ جبکہ اس کا چھوٹا حصہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار کی شمالی سرحد کو بھی چھوتا ہے۔ یہاں پشتونوں کے آفریدی، اورکزئی اور شنواری قبائل آباد ہیں۔