وانی شری | |
---|---|
(تیلگو میں: వాణిశ్రీ) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 اگست 1948ء (76 سال) نیلور |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، سیاست دان |
مادری زبان | تیلگو |
پیشہ ورانہ زبان | تیلگو |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ - تیلگو (برائے:کرشنا وانی ) (1975) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ - تیلگو (برائے:جیوانا تارنگالو ) (1974) فلم فیئر اعزاز جنوبی |
|
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
وانی شری (انگریزی: Vanisri) (ولادت: 3 اگست 1948ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں جو خاص طور پر تیلگو، تمل اور کنڑ فلموں میں کام کرتی کرتی ہیں۔[1][2][3] وانی شری نے اپنے چالیس سال کے فلمی کیریئر میں، تین فلم فیئر ایوارڈز ساؤتھ، نندی ایوارڈز اور تمل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔[2]
وانی شری نے 1978ء میں ڈاکٹر کرنکرن سے شادی کی اور فلمی صنعت کو خیرباد کہہ دیا۔ اس شادی سے ان کی دو اولاد، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں ۔ شری 1989ء سے ماں کے کرداروں میں اداکاری کے لیے فلم میں واپس آئیں، جیسے فلم اتھاکو یامودو امائیکی موگڈو (1989ء) میں انھوں نے ریکھا کی ماں کا کردار ادا کیا ہے۔ وانی شری شیوی ہندو ہیں اور وہ بہت مذہبی ہیں۔ وانی شری 1999ء میں ہندی فلم میں تیرے پیار میں پاگل میں بھی اداکاری کی ،اس فلم کی ہدایتک اری تیلگو ہدایت کار کے راگھویندر راؤ نے کی تھی۔[4]
23 مئی 2020 کو وانی شری کے بیٹے ابھینایا ونکتاشا کی وفات دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔[5]
سال | ایوارڈ | قسم/درجہ | فلم/کام |
---|---|---|---|
1973 | فلم فیئر اعزاز جنوبی | فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ | جیوانا تارنگالو |
1974 | فلم فیئر اعزاز جنوبی | فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ | کرشنا وانی |
1975 | فلم فیئر اعزاز جنوبی | فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ | جیون جیوتی |
2001 | تمل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈ | کاویگنار کناڈاسن ایوارڈ | فلم انڈسٹری میں شراکت کے لیے |
2004 | ویمسی ایوارڈ | ونسی ایوارڈز کا مینا کماری ایوارڈ | فلم انڈسٹری میں شراکت کے لیے |
2005 | مادھاوپیدی پربھاوتھی ایوارڈ | سیوا فاؤنڈیشن کے ذریعہ مادھاوپیدی پربھاوتھی ایوارڈ | فلم انڈسٹری میں شراکت کے لیے |
2013 | نندی ایوارڈ | رگھوپتی وینکیا ایوارڈ.[6] | فلم انڈسٹری میں شراکت کے لیے |
ویکی ذخائر پر وانی شری سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |