وقار احمد سیٹھ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
چیف جسٹس عدالت عالیہ پشاور | |||||||
آغاز منصب 28 جون2018 | |||||||
| |||||||
جسٹس عدالت عالیہ پشاور | |||||||
آغاز منصب 2 اگست2011 | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 16 مارچ 1961ء ضلع ڈیرا اسماعیل خان |
||||||
وفات | 12 نومبر 2020ء (59 سال) اسلام آباد |
||||||
وجہ وفات | کووڈ-19 | ||||||
طرز وفات | طبعی موت | ||||||
شہریت | پاکستان | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | اسلامیہ کالج یونیورسٹی | ||||||
پیشہ | منصف | ||||||
درستی - ترمیم |
وقار احمد سیٹھ (ولادت: 16 مارچ 1961ء - وفات: 12 نومبر 2020ء) پاکستانی جج تھے، وہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ان کے والد سیٹھ عبد الواحد سینیئر سیشن جج ریٹائرڈ ہوئے جبکہ ان کے نانا خدا بخش پاکستان بننے سے پہلے 1929ء میں بننے والی صوبے کی پہلی اعلیٰ عدالت میں جج رہے تھے۔
وقار احمد سیٹھ 16 مارچ 1961ء کو ڈی آئی خان میں پیدا ہوئے۔ 1977ء میں کینٹ پبلک اسکول پشاور سے میٹرک کیا اور 1981ء میں اسلامیہ کالج پشاور سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ 1985ء میں خیبر لا کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور 1986ء میں پشاور یونیورسٹی سے سیاسیات میں ماسٹرز کیا۔ چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک متوسط کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ انھوں انھوں نے اپنی تعلیم پشاور کے تعلیمی اداروں سے حاصل کی۔انھوں نے اسلامیہ کالج سے گریجویشن کی اور لا کالج پشاور یونیورسٹی سے پہلے قانون کی ڈگری حاصل کی اور پھر پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کیا۔ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد انھوں نے 1985ء میں عملی وکالت کا آغاز کیا۔
جسٹس وقار احمد سیٹھ 1990ء میں ہائی کورٹ اور پھر 2008ء میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ انھیں 2011ء میں ایڈیشنل سیشن جج تعینات کیا گیا اور اس کے بعد وہ بینکنگ کورٹس سمیت مختلف عدالتوں میں تعینات رہے۔وقار احمد سیٹھ نے 2018ء میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لیا[1]۔
انھوں نے مشرف سنگین غداری کیس میں بینچ کی صدارت کی اور اپنے فیصلے میں مشرف کو سزائے موت سنائی۔ انھوں نے فیصلے کے پیرا 66 میں تحریر کیا کہ مشرف اگر بیماری کی وجہ سے فوت ہو جائے تو ان کی لاش کو گھسیٹ کر تین دن کے لیے ڈی چوک پر لٹکایا جائے۔
انھوں نے 12 نومبر 2020ء کو کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے وفات پائی۔