وقار الدین قادری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جنوری 1915ء پیلی بھیت |
وفات | 19 ستمبر 1993ء (78 سال) کراچی |
مدفن | دارالعلوم امجدیہ |
شہریت | برطانوی ہند مشرقی پاکستان پاکستان |
مذہب | اسلام |
فرقہ | سنی |
فقہی مسلک | حنفی |
مکتب فکر | بریلوی |
عملی زندگی | |
تلمیذ خاص | الیاس قادری |
پیشہ | مفتی |
ملازمت | دارالعلوم امجدیہ ، جامعہ احمدیہ سنیہ |
درستی - ترمیم |
مفتی وقار الدین قادری ایک مسلم عالم دین اور سنی بریلوی مفتی تھے۔ وقار الدین یکم جنوری 1915ء کو پیلی بھیت، بھارت میں پیدا ہوئے تھے۔[1]
محمد الیاس عطار قادری (بانی دعوت اسلامی) کے سوا اور کسی کو بھی مفتی وقار الدین نے خلافت نہیں دی۔[2]
مفتی صاحب دارالعلوم امجدیہ کراچی میں درس و تدریس کے فرائض سر انجام دیتے اور فتویٰ نویسی کرتے تھے مفتی وقار الدین صاحب مرحوم کے فتاویٰ جات کا مجموعہ وقار الفتاویٰ کے نام سے شائع ہوا۔
مفتی وقار الدین قادری صاحب کا مزار دار العلوم امجدیہ عالمگیر روڈ کراچی میں واقع ہے۔