ونیزہ احمد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 24 جون 1971ء (54 سال) مری |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | کنیئرڈ کالج |
پیشہ | [[:اداکار|ادکارہ]] ، ماڈل ، فیشن ڈیزائنر |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ونیزہ احمد (اردو: ونیزہ احمد) (ولادت: 24 جون 1971ء) ایک پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو کبھی کبھار گلوکاری بھی کرتی ہیں۔ ایک ماڈل کی حیثیت سے وہ مقبول برانڈ چہروں میں سے ایک ہیں اور ڈونا کرن اور کلوین کلاین جیسے مشہور بین الاقوامی ڈیزائنرز کے لیے ریمپ پر چلنے کرنے والی پہلی پاکستانی ماڈل ہیں۔[1][2][3][4]
ونیزہ احمد پاکستان کے شہر مری میں ایک مسلم گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں اور بعد میں وہ اپنے والدین کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کے لیے جرمنی چلی گئیں۔ احمد نے مبینہ طور پر نیوز میڈیا کو بتایا کہ جب وہ نو عمر تھی تو ان دنوں کالج کی طالب علموں کے پاس زیادہ تر کیریئر کے تین طب، انجینئری یا تدریس اختیارات تھے۔ ماڈلنگ کرنا اس وقت کی لڑکیوں کے لیے کوئی آپشن نہیں تھا۔[3] ونیزہ احمد 18 سال کی عمر میں پاکستان واپس آکر لاہور کے کنیئرڈ کالج سے تعلیم حاصل کی[5] اور نفسیات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
ونیزہ احمد نے جولائی 2010ء میں اسلام آباد میں مقیم کاروباری علی افضل ملک سے شادی کی تھی اور اس شادی سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ ونیزہ ماں کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری کے علاوہ اپنا کاروبار بھی چلاتی ہیں۔[1][6][4]
سال | فلم | کردار | حوالہ |
---|---|---|---|
1998ء فلم | جناح | بطور دینا جناح | [4] |
ویکی ذخائر پر ونیزہ احمد سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |