ووم ایکس این (انگریزی: Womxn) جدید دور میں خاتون کے لیے مروجہ انگریزی زبان کے لفظ وومن کے متبادل سیاسی املاؤں میں سے ایک ہے۔ اسی طرح سے لوگ اسے وومائن بھی لکھتے ہیں۔ ووم ایکس این کی لکھاوٹ بہ طور خاص بین الانقطاعی نسوانیت پسندوں عام ہے جو مروجہ معیاری ہجوں میں عیاں ہونے والی جنسیت پسندی سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں۔[1] [2][3][4] ایک اور کوشش یہ بھی ہے کہ اس میں فی نفسہ مخنثات اور غیر بینی لوگوں کو بھی شامل کرتے ہیں۔ ووم ایکس این کا اولین استعمال 2010ء میں ہوا اور اس کے بعد سے اس کو کئی تنظیموں نے اختیار کیا ہے، جس میں ریاستہائے متحدہ اور مملکت متحدہ کے گروپ بھی شامل ہیں۔[2][5][6] اصطلاح کو اس بات کے لیے سراہا گیا ہے کہ یہ خواتین جیسے ایک لفظ یا املا سے کہیں زیادہ شمولیت رکھتی ہے۔ تاہم کچھ اور لوگ اس پر ناقد بھی ہیں کہ یہ مخنثات کی طرف اشارہ ہے، جو فی الحقیقت خواتین نہیں ہیں یا پھر یہ غیر ضروری شک و شبہ پیدا کرنے کا کام ہے یا پھر یہ ایم ایکس این کے مشابہ ہے جو مردوں کو بیان کرنے کے لیے مستعمل ہے۔[7][8][4]
اس اصطلاح کا خاص طور پر صنفی سیاق و سباق استعمال کیا گیا ہے، جیسے کہ سیئٹل میں ووم ایکس این مارچ جو 2017ء میں ہوئی تھی۔ اسی طرح اس کا جامعات اور نسوانی ادب میں بھی ہوا ہے۔ [9]