وومائن (انگریزی: Womyn) خاتون کے لیے انگریزی زبان میں رائج متبادل سیاسی املاؤں میں سے ایک ہے، جسے کچھ نسوانیت پسند استعمال کرتی ہیں۔[1] اس کے علاوہ بھی کئی دوسرے طریقے میں اصل لفظ کو لکھا جاتا ہے جیسے کہ وومبان (جو وُومب سے ماخوذ ہے، جو کوکھ کے لیے انگریزی لفظ ہے)۔ اسی طرح سے ویمین یا wimmin بھی ہے، جو غالبًا انگریزی الفاظ ویمین بہ معنی خواتین اور وین بہ معنی جیت یا فتح کی آمیزش سے بنا ہے۔[2] اس طرح کہ مصنفین جو یہ متبادل املا پر زور دیتی ہیں، وہ ان سبھی ہجوں یا املا سے اجتناب کی کوشش کرتی کرتی ہیں جس میں کہ آدمی یا مین بھی شامل ہو، کیوں کہ اصل انگریزی لفظ وومن میں مین یا آدمی کی بھی آمیزش شامل ہے۔ نسوانیت پسند اس طرح کے ہر سابقے اور لاحقے سے اجتناب پر زور دیتی ہیں۔ اسی طرح کے لوگ بنی نوع انسان کے لیے مین کائند لفظ کی بجائے ہیومن کائنڈ کا لفظ استعمال کرتے ہیں، جو مرد بہ معنی انسان کی ذیلی تشریح سے بچتا ہے۔ جدید دور پر انگریزی میں womxn املا ایجاد کی گئی ہے، جس میں نسوانی صفات والے مخنث لوگوں کو بھی ایک نئی جماعت یا زمرہ بندی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش ہے۔[3][4]