وکاس بھلا | |
---|---|
بھلا 2015ء میں
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | بمبئی، مہاراشٹرا، بھارت |
24 اکتوبر 1972
شہریت | بھارت |
زوجہ | پونیتا چوپڑا (شادی. 1996) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ممبئی یونیورسٹی |
پیشہ | اداکار، گلوکار، فلم پروڈیوسر |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
وکاس بھلا (پیدائش 24 اکتوبر 1972) ایک بھارتی فلم، ٹیلی ویژن اداکار، گلوکار اور پروڈیوسر ہے۔ وکاس نے پنڈت جیالل وسنت کے ماتحت الہ آباد یونیورسٹی سے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی تربیت حاصل کی ہے۔ وہ 1990ء کی دہائی کے آخر میں فلموں میں ایک مرکزی اداکار کے طور پر نمودار ہوئے اور کئی میوزک اور ویڈیو البمز میں کام کرتے رہے۔ 1995ء میں بھلا نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز رمیش مودی کی سودا سے کیا جس میں انھوں نے نیلم کے مقابل دیپک کا مرکزی کردار ادا کیا۔ یہ فلم ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر Indecent Proposal سے متاثر تھی۔[1]
اپنے اداکاری کے کیریئر کے ساتھ بھلا نے گلوکاری میں بھی اپنے کیریئر کو آگے بڑھایا اور البمز ہے دھواں ، آوارہ اور مہک تیری لانچ کی۔ ان کی پہلی البم دھوان سے ان کے چارٹ بسٹر ٹریک "ہائے دھواں" کو کافی پزیرائی ملی اور اس نے انھیں مقبول اور ممتاز گلوکار بنا دیا۔[2]