ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | ویلاسوامی رامو ونیتھا | |||||||||||||||||||||
پیدائش | بنگلور، کرناٹک، انڈیا | 19 جولائی 1990|||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کی بلے باز | |||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کی میڈیم گیند باز | |||||||||||||||||||||
حیثیت | بلے باز | |||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم |
| |||||||||||||||||||||
پہلا ایک روزہ (کیپ 111) | 23 جنوری 2014 بمقابلہ سری لنکا | |||||||||||||||||||||
آخری ایک روزہ | 28 نومبر 2014 بمقابلہ جنوبی افریقہ | |||||||||||||||||||||
پہلا ٹی20 (کیپ 44) | 25 جنوری 2014 بمقابلہ سری لنکا | |||||||||||||||||||||
آخری ٹی20 | 22 نومبر 2016 بمقابلہ ویسٹ انڈیز | |||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | |||||||||||||||||||||
2006/07–2020/21 | کرناٹک | |||||||||||||||||||||
2021/22 | بنگال | |||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||
ماخذ: Cricinfo، 20 April 2020 |
ویلاسوامی راما ونیتھا (پیدائش: 19 جولائی 1990ء) ایک ہندوستانی سابق کرکٹر ہیں۔[1] وہ کرناٹک کی طرف سے افتتاحی بلے باز کے طور پر کھیلتی رہی ہیں۔ جنوری 2014 میں انھوں نے سری لنکا کے خلاف ویمن ون ڈے انٹرنیشنل (WODI) اور ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل (WT20I) کا آغاز کیا۔ [2] [3] فروری 2022 میں وہ تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئیں۔ [4]
ویلاسوامی ونیتا کی دو بہنیں اور ایک بھائی ہے اور ان کے خاندان نے ان کے کیریئر کے انتخاب میں بہت مدد کی ہے۔ وہ ایک کوچنگ کیمپ میں لڑکوں کے ساتھ ٹریننگ کرتی تھیں۔ ان کے والد ہی تھے جو انھیں کرناٹک انسٹی ٹیوٹ آف کرکٹ لے گئے جب وہ 11 سال کی تھیں۔ بچپن میں وہ اکثر اپنے والد اور بھائی کے ساتھ گلی کرکٹ کھیلتی تھیں جس نے ان کی زندگی میں کرکٹ سے محبت کی مضبوط بنیاد ڈالنے میں مدد کی۔ ویلاسوامی ونیتا نے سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ، بنگلور میں تعلیم حاصل کی۔ بعد میں انھوں نے سی ایم آر لا اسکول کے ساتھ ساتھ ایم ایس رمایا کالج آف لا میں تعلیم حاصل کی۔ کرکٹ کھلاڑی ہونے کے علاوہ وہ ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں۔ انھوں نے2013 میں اپنے بھائی کے ساتھ مل کر آرگو بلس کا آغاز کیا۔
ویلاسوامی ونیتا نے کرناٹک خواتین کی کرکٹ ٹیم کی طرف سے 2006 میں اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کے کوچ اور سرپرست عرفان سیٹ نے ان میں کرکٹ کی مطلوبہ مہارتیں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ دلیپ، نصیر، اننت دانتے اور رجنی جیسے کوچز نے ان کے کیریئر کے مختلف موڑ پر کھیل کو بہتر بنانے میں ویلاسوامی کی مدد کی۔ [5]
ویلاسوامی ونیتا نے اپنے کیریئر میں کئی ٹیموں کی نمائندگی کی جن میں قابل ذکر مندرجہ ذیل ہیں:
ویلاسوامی ونیتا نے 6 ون ڈے میچ کھیلے ، جس میں 6 اننگز شامل ہیں ، وہ 1 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ ویلاسوامی ونیتا نے 85 اسکور کیے۔ انھوں نے 17.00 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 27 رہا۔ انھوں نے نہ تو کوئی نصف سینچری بنائی اور نہ ہی کوئی سینچری بنائی۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 14 چوکے مارے مگر چھکا ایک بھی نہ مار سکیں۔ انھوں نے اپنے ون کیریئر میں 1 کیچ پکڑا۔ ویلاسوامی ونیتا نے 16 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ، جس میں 15 اننگز شامل ہیں ۔ ویلاسوامی ونیتا نے کل 216 اسکور کیے۔ انھوں نے 14.40 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 41 رہا۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 3 چھکے اور 30 چوکے مارے۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 5 کیچ پکڑے۔