ویکیپیڈیا:ہر صفحے پر ناؤ سانچے

یہ تحریر ناؤ سانچوں (ناؤ خانہ) کو ہر مضمون میں لگانے کے مقصد کی افادیت کیا ہو سکتی ہے اور ناؤ سانچوں کے فوائد کی وضاحت کرتا ہے۔ مضمون اس ہدف کو حاصل کرنے کی حکمت عملی پر مشورے دیتا ہے۔

ناؤ سانچوں کے فوائد

[ترمیم]

ویکیپیڈیا پر، ناؤ سانچوں میں کم از کم کئی اور بعض اوقات سینکڑوں متعلقہ صفحات کا ربط ہوتا ہے۔ ایک ناؤ سانچے میں ایک ہی موضوع پر متعلقہ تمام صفحات کو اس صفحے پر موجود قاری کو ان متعلقہ صفحات کی طرف ایک ربط (ناؤ سانچہ) راغب کیا جا سکتا ہے۔

جبکہ ایک ناؤ سانچہ کسی زمرے یا فہرست سے فراواں (کثیر روابط) ہوتا ہے، یہ زمرے کی طرح نہیں ہے، بلکہ زمروں کے ایک گروہ کی طرح ہے جو ایک مرکزی زمرے میں شامل ہوں۔ ایک ناؤ سانچے کا ہر حصہ (سیکشن) ایک زمرے یا فہرست کا نقش ثانی (کاربنی نقل/ کاربن کاپی) لگ سکتا ہے۔ لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا ہے، اور بہت سے معاملات میں یہ زمرے یا فہرستیں بنانے یا ان کی تنظیم (منظم/ترتیب) دینے کی ویکیپیڈیا حکمت عملی کی عکاسی نہیں کرتا۔

ناؤ سانچہ ایک مضمون کے حصے مزید دیکھیے کی خدمات بھی سر انجام دیتا ہے۔ لیکن اس میں اس سے کہیں زیادہ روابط شامل ہوتے ہیں جو مجموعے کے ہر ایک ربط کے ساتھ تعلق کا پتہ دیتے ہیں۔ مزید مضامین کے روابط ناؤ سانچے میں باآسانی شامل کیے جا سکتے ہیں۔ عملی طور پر مضمون کے حصے مزید دیکھیے میں ایک مٹھی بھر روابط ہی دیئے جا سکتے ہیں، جبکہ ایک ناؤ سانچے میں درجنوں متعلقہ صفحات اور ان کے ذیلی موضوعات کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

مقصود

[ترمیم]

مقصد یہ ہے کہ ہر مضمون میں ناؤ سانچے شامل کیے جائیں جن سے قاری دیگر متعلقہ مضامین تک رسائی حاصل کر سکے۔ یہ عام طور پر مرکزی نام فضا کے صفحات پر لاگو ہو گا۔ البتہ ضد ابہام صفحات اور فہرستیں (بشمول ویکی تعارفی مضامین، ہدایات و حکمت عملیاں) اس پابندی سےمستثنی ہیں۔ ان صفحات پر مدیران کی رائے سے ناؤ سانچوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ناؤ سانچوں کو صفحۂ صارف، تبادلۂ خیال، زمروں کے صفحات پر یا رجوع مکرر صفحات پر نہیں رکھا جائے۔


اس مقصد کی حتمی تاریخ نہیں ہے۔