ٹرائیک

ٹرائیک
قسمPassive
Pin configurationanode1, gate and anode2
الیکٹرونک نشان

ٹرائیک (triac) تین ٹانگوں (pins) والے ایسے سادہ الیکٹرونک پُرزے ہوتے ہیں جو سلیکون کنٹرولڈ ریکٹیفائر (SCR) سے مشابہ ہوتے ہیں لیکن سلیکون کنٹرولڈ ریکٹیفائر میں سے صرف ایک طرف کرنٹ گذر سکتا ہے جبکہ ٹرائیک سے کرنٹ دونوں جانب گذر سکتا ہے یعنی ٹرائیک آلٹرنیٹنگ کرنٹ (AC) کے لیے بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔ ٹرائیک میں ایک ٹانگ گیٹ کہلاتی ہے جبکہ باقی دونوں ٹانگیں اینوڈ یا مین ٹرمینل کہلاتی ہیں۔ ٹرائیک الیکٹرومیگنیٹک ریلے (relay) کی طرح کام کرتے ہیں مگر سولڈ اسٹیٹ (solid state) آلے کی طرح ہوتے ہیں۔ SCR کی طرح ٹرائیک بھی thyristor کے خاندان کا رکن ہے۔
ایک دفعہ ٹرائیک اپنے گیٹ کرنٹ کی وجہ سے اسٹارٹ (ٹرائیگر) ہو جائے تو گیٹ کرنٹ ختم ہو جانے کے بعد بھی کسی بھی ایک جانب کرنٹ کا بہنا جاری رہتا ہے۔ اے سی کرنٹ میں جب وولٹیج صفر ہو جاتی ہے تو ٹرائیک بھی آف ہو جاتا ہے۔ اگر آلٹرنیٹنگ کرنٹ (AC) کی فریکوئینسی 50 ہو تو ہر سیکنڈ میں ٹرائیک کو 100 دفعہ گیٹ پلس (gate pulse) کے ذریعے آن کیا جاتا ہے۔ سلیکون کنٹرولڈ ریکٹیفائر کو ٹرائیگر کرنے کے لیے پوزیٹیو پلس (positive pulse) کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ ٹرائیک نیگیٹو اور پوزیٹو دونوں طرح کی پلس سے اسٹارٹ کیا جا سکتا ہے۔
ٹرائیک پنکھے اور موٹروں کی رفتار کم کرنے والے آلوں میں بکثرت استعمال ہوتا ہے جو عموماً ڈیمر (dimmer) کہلاتے ہیں۔

گھروں کو فراہم کی جانے والی بجلی کا گراف نیلی لکیر سے ظاہر کیا گیا ہے۔ کسی بلب یا پنکھے کو آہستہ کرنے کے لیے ٹرائیک اسے لال لکیر میں تبدیل کر دیتا ہے۔ اس عمل میں ریڈیو پر میڈیم ویو پر شور (noise) بھی پیدا ہوتا ہے۔
ٹرائیک سے کرنٹ کا گذرنا۔ نیلی لکیر سے وولٹیج ظاہر کی جا رہی ہے جبکہ لال لکیر سے کرنٹ کا گذرنا ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]