پال ٹوڈور جونس | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 28 ستمبر 1954ء (71 سال) میمفس |
رہائش | گرینچ |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ ورجینیا |
پیشہ | کاروباری شخصیت |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
پال ٹوڈور جونس' (انگریزی: Paul Tudor Jones) (ولادت 28 سمتبر 1954ء)[1] امریکا کے ارب پتی اور حفاظتی فنڈ مینیجر ہیں۔[2] انھوں نے 1980ء میں اپنے حفاظتی فنڈ ٹوڈور انویسٹمینٹ کارپوریشن کی بنیاد رکھی جس کا صدر دفتر سٹینفورڈ، کینٹکی میں تھا۔ 8 سال بعد انھوں نے غربت کے خاتمے کے لیے رابن ہڈ فاونڈیشن کی بنیاد رکھی۔ بمطابق اپریل 2022ء، ان کی کل مالیت $7.3 ملین امریکی ڈالر ہے۔[3]
جونس کی ولادت میمفس میں ہوئی۔ ان کے والد جان پال جیک جونس نے دی ڈیلی نیوز کے دفتر کے پاس ہی ایک دفتر سے قانون نقل و حمل کی ڈگری حاصل کی۔ دی ڈیلی نیوز 1886ء سے ان کی خاندانی ملکیت میں ہے اور 34 کی عمر میں جیک جونس اس کے پبلشر بن گیے تھے۔[4]
جانس نے میمفس یونیورسٹی سے ہائی اسکول کی تعلیم حاصل کی اس کے بعد انہوں نے یونیورسٹی آف ورجینیا میں داخلہ لیا جہاں وہ والٹرویٹ مکے باز چیمپئن تھے۔[5] اپنی تعلیم کا خرچہ پورا کرنے کے لیے انہوں نے خاندانی اخبار میں انہوں نے پول ایگل کے فرضی نام سے لکھنا شروع کردیا۔[6] 1976ء میں انہوں نے اسی یونیوسٹی نے اقتصادیات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔[7] 1980ء کی دہائی میں ان کا داخلہ ہارورڈ بزنس اسکول میں منظور ہوگیا مگر وہ گیے ہی نہیں۔[8]
1976ء میں یونیورسٹی اف ورجینیا سے فراغت کے بعد جانس نے اپنی عم زاد ولیم دوناونت سے درخواست کی کے اسے ٹریڈنگ سکھائے۔ ولیم اس وقت دوناونت اینٹرپرائز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے۔ وہ دنیا میں روئی بڑے تاجروں میں سے ایک تھے۔[7] ولیم نے انہوں نے کموڈٹی براکر ایلی تولس کے پاس نیو ارلینس بھیجا۔ تولس بھی دنیا میں روئی مکے تاجروں میں شمار ہوتے تھے۔ تولیس نے جانس کو نوکری پر رکھ لیا اور انہیں ٹریڈنگ سکھائی اور نیویارک کاٹن ایکسچینج میں ٹریڈنگ کرنے پر مامور کیا۔[7] ایک شام پارٹی کرنے کے بعد جانس اپنے دفتر میں ٹیبل پر سورہے تھے جس کی وجہ سے ویلی تونس نے انہیں برخواست کردیا۔[9] کئی برسوں کے بعد 1986ء میں جانس نیویارک کاٹن ایکچینج کے خزانچی بن گئے اور 1992ء تا 1995ء صدر بھی رہے۔[10]
24 سال کی عمر میں جانس ای ایف ہوٹن اینڈ کمپنی میں بحیثیت کیوڈٹی براکر کام کرنے لگے تھے۔[7] اسی دوران ان کی ملاقات گلین ڈبلن سے ہوئی اور دونوں ساتھ کام کرتے کرتے اچھے دوست بن گیے۔[11]