پان سنگھ تومر | |
---|---|
شخصی معلومات | |
پیدائش | 1 جنوری 1932ء بھینڈ |
تاریخ وفات | 1 اکتوبر 1981ء (49 سال) |
وجہ وفات | شوٹ |
رہائش | مورینا |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
پیشہ | ایتھلیٹکس مقابلہ باز |
کھیل | ایتھلیٹکس |
کھیل کا ملک | بھارت |
درستی - ترمیم |
پان سنگھ تومر (1932ء – یکم اکتوبر 1981ء) ایک بھارتی سپاہی، ایتھلیٹ اور باغی تھا۔ بھارتی فوج میں ملازمت کے دوران میں اس کا دوڑ لگانے کا فن سامنے آیا۔ وہ 1950ء اور 1960ء کی دہائی میں سات بار قومی رکاوٹی دوڑ کا فاتح رہا 1958ء کے ایشیائی کھیلوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ فوج سے قبل از وقت سبکدوشی کے بعد، وہ اپنے آبائی گاؤں لوٹ گیا۔ بعد ازاں، زمین پر تنازعے کے نتیجے میں، اس نے وادیِ چمبل کے ڈاکو کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔ 1981ء میں اسے بھارت کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہلاک کر دیا۔