پاناما کی قومی کرکٹ ٹیم بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں میں جمہوریہ پاناما کی نمائندگی کرتی ہے۔ پاناما کرکٹ ایسوسی ایشن 2002ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا الحاق شدہ رکن بنا [5] اور 2017ء سے ایسوسی ایٹ ممبر ہے خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا بین الاقوامی آغاز 1964ء میں ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے ایک فریق کے خلاف ہوا تھا [6]اپریل 2018ء میں آئی سی سی نے اپنے تمام اراکین کو مکمل ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا۔ لہذا 1 جنوری 2019ء کے بعد پاناما اور دیگر آئی سی سی ممبران کے درمیان کھیلے جانے والے تمام ٹی ٹوئنٹی میچز ایک مکمل ٹی ٹوئنٹی ہوں گے۔ [7]