پاکستان اسٹیل ملز

پاکستان اسٹیل ملز
مقامی نام
پاکستان سٹیل ملز
ریاست کا ملکیتی ادارہ
صنعتفولاد سازی
پیشروکراچی اسٹیل پروجیکٹس
قیام30 دسمبر 1973 (50 سال قبل) (1973-12-30)[1]
صدر دفترکراچی، پاکستان
علاقہ خدمت
پاکستان
مالکحکومت پاکستان
ملازمین کی تعداد
9,350 (2020)
ویب سائٹwww.paksteel.com.pk
  1. "::PAKISTAN STEEL ::Largest Industrial Complex of Pakistan ::"۔ www.paksteel.com.pk 

پاکستان اسٹیل ملز، [1] [2] عام بول چال میں پاک اسٹیلز کے نام سے جانا جاتا ہے، پاکستان کی ایک سرکاری کمپنی ہے جو ملک میں لونگ رولڈ فولاد اور بھاری دھاتی مصنوعات تیار کرتی ہے۔ [3] پاکستان اسٹیل ملز، جس کا صدر دفتر کراچی، سندھ میں ہے، اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی صنعتی کارپوریشن ہے، جس کی پیداواری صلاحیت 1.1 سے لے کر 5.0 ملین ٹن تک سٹیل اور آئرن فاؤنڈریز کی ہے۔ [4] سنہ 1970ء کی دہائی میں سوویت یونین کے وسیع تعاون سے تعمیر کی گئی یہ سب سے بڑی صنعتی میگا کارپوریشن کمپلیکس میں سے ایک ہے، [5] جس میں 1.29 ملین کیوبک میٹر کنکریٹ اور 5.70 ملین کیوبک میٹر دیگر تعمیراتی مواد اور تقریباً 330,000 ٹن بھاری مشینری، سٹیل کے ڈھانچے اور برقی آلات کا استعمال ہوا ہے۔ [6]


وزیراعظم شوکت عزیز کے دور میں، نجکاری پروگرام کے تحت اسٹیل ملز کو عالمی نجی ملکیت میں دینے کی ایک متنازع کوشش کی گئی تھی۔ [7] تاہم اسلام آباد میں سپریم کورٹ نے ان کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ [8] اس کے بہت بڑے سائز اور توسیع کے باوجود، کارپوریشن کی صلاحیت کا صرف 18 فیصد استعمال میں ہے، جس نے پاکستان اسٹیل ملز PSMC کو بیل آؤٹ پلان کی درخواست کرنے پر مجبور کیا۔  اس کی بندش کو روکنے کے لیے بارہ ارب روپے کے [9] بیل آؤٹ پلان کو حکومت پاکستان نے مسترد کر دیا تھا۔ آخر کار، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ایک انسداد نجکاری پروگرام کے تحت سٹیل ملز کو واپس حکومتی ملکیت اور انتظام میں لایا گیا۔ حکومت کی مالی مدد حاصل کرنے کے بعد اس کی حالت سنبھلی ہے اور اس کے آپریشنل پلانٹ کی صلاحیت 30 فیصد سے 50 فیصد [8] تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستاناسٹیل ملز کے زوال کی ایک اہم وجہ سنہ 2008ء کے بعد سے انتظامیہ اور یونین لیڈروں کی وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں، سیاسی بھرتیاں، ترقیوں اور بڑے عہدوں پر تقرری، طرف داری کی بنیاد پر ہونا ہے۔ [10]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "PAKISTAN STEEL MILLS CORPORATION (PVT.) LIMITED"۔ OpenCorporates۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 ستمبر 2018 
  2. "Pakistan Steel Mills Corporation (PVT) LTD.: Private Company Information"۔ Bloomberg۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 ستمبر 2018 
  3. Press Release۔ "History of Pakistan Steel Mills"۔ History of Pakistan Steel Mills 
  4. Press Release۔ "History of Pakistan Steel Mills"۔ History of Pakistan Steel Mills 
  5. A.A. Khan۔ "Pakistan Steel" (PDF)۔ Pakistan Stee Mills۔ Pakistan Stee Mill Directorate for Public Relations and Human Resources۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جون 2012 
  6. Press Release۔ "History of Pakistan Steel Mills"۔ History of Pakistan Steel Mills 
  7. Malcolm Borthwick (1 June 2006)۔ "Pakistan steels itself for sell-offs"۔ Asia Business Report editor, BBC World, Port Mohammad Bin Qasim۔ Malcolm Borthwick, BBC Pakistan۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جون 2012 
  8. ^ ا ب Government Report، Government Report (9 August 2006)۔ "Supreme Court in Pakistan Steel Mills Case" (PDF)۔ Senior Justices of the Supreme Court۔ Supreme Court of Pakistan۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جون 2012 
  9. Kiani, Khaleeq.

زمرہ:پاکستان کی معیشت