پاکستان خواتین قومی باکسنگ ٹیم بین الاقوامی باکسنگ میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہے۔اس کا انتظام پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) کے پاس ہے۔ ٹیم پہلی بار 2016ء کے جنوب ایشیائی کھیل منعقدہ گوہاٹی، بھارت، میں شریک ہوئی۔[1][2] براعظمی سطح پر پہلی بار 2018ء میں ایشیائی کھیل جکارتا، انڈونیشیا میں شریک ہوئی۔
پہلی بار، پاکستان نے اپنی باکسنگ ٹیم کو سنہ 2016 میں کسی بین الاقوامی مقابلے کے لیے بھیجا تھا۔ تین رکنی ٹیم; خوشلیم، رخسانہ پروین اور صوفیہ جاوید نے 2016ء کے جنوب ایشیائی کھیل، گوہاٹی، بھارت میں شرکت کی۔[1] وہ 60 کلوگرام اور 75 کلوگرام وزن والے زمرے میں کانسی کے دو تمغے لے کر وطن واپس آئیں۔[3] 2018ء میں، ایشیائی کھیل جکارتا، انڈونیشیا میں دو رکنی ٹیم بھیجی گئی۔[4][5] ٹیم نے 2019ء کے جنوب ایشیائی کھیل، کاٹھمنڈو، نیپال میں کانسی کے تین تمغے جیتے۔
نام | ٹیم(دومیسٹک) | مقابلہ | وزن کا زمرہ | تمغا |
---|---|---|---|---|
خوشلیم بانو | جنوب ا یشیائی کھیل: 2016[3] | 51 کلوگرام[2] | ||
مہرین | جنوب ایشیائی کھیل: 2019[6] | 51 کلوگرام[6] | کانسی[6] | |
رضیہ بانو عزیز | ایشیائی کھیل: 2018[5][7] جنوب ایشیائی کھیل: 2019[6] |
51 کلوگرام[5] | -
کانسی[6] | |
رخسانہ پروین | ایشیائی کھیل: 2018[5][7] جنوب ایشیائی کھیل: 2016ء، [3] 2019 |
60 کلو گرام[5] 60 کلوگرام (2016)[3] 64 کلوگرام (2019) |
- کانسی (2016ء، [3] 2019)[6] | |
صوفیہ جاوید | جنوب ایشیائی کھیل: 2016[3] | 75 کلوگرام[3] | کانسی[3] |
کھیل | طلائی | نقری | کانسی | کل |
---|---|---|---|---|
![]() |
0 | 0 | 2 | 2 |
![]() |
0 | 0 | 3 | 3 |
کل | 0 | 0 | 5 | 5 |