پدرانہ رشتہ سے مراد وہ انسانی بندھن ہے جو ایک باپ اور اس کی اولاد کے بیچ ہوتا ہے۔[1]
بچے کی پیدائش سے لے کر قبر تک باپ کی زندگی کا محور اس کا بچہ اور اس کا مستقبل ہی رہتا ہے۔ جہاں ماں کی محبت اس کی آنکھوں سے اور عمل سے ہر وقت عیاں ہوتی ہے وہیں باپ کی محبت چھپی رہتی ہے۔ غصہ، پابندیاں، ڈانٹ، مار، سختی یہ سب وہ پردے ہیں جن میں باپ اپنی محبتوں کو عمومًا چھپا کر رکھتا ہے کہ بھلے اس کی اولاد اسے غلط سمجھے مگر وہ یہ سب حد بندیاں قائم رکھتا ہے کہ اس کی اولاد انہی پردوں کی بدولت کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنا شروع کرتی ہے۔[2]
یہ ایک قدرتی امر ہے جس انداز سے ماں بچوں کی پرورش کرتی ہے، اسی انداز سے باپ نہیں کر سکتا۔ ماں کی شفقت اور پیار اتنا ہوتا ہے کہ بچہ اور بہت ساری محرومیاں بھول جاتا ہے اور آگے کی زندگی کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو جاتا ہے۔[3]