مضامین بسلسلہ |
مقدس پطرس |
---|
عہد نامہ جدید میں |
دیگر |
مسیحیت میں، پطرس کا اقرار عہد نامہ جدید کا ایک واقعہ مراد ہے۔ جس میں پطرس نے یسوع مسیح کے خدا کا مسیح (یہودی مسیحا) ہونے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان مسیحی بائبل کی پہلی تینوں انجیلوں یعنی اناجیل متوافقہ: متی 16:13-20، مرقس 8:27–30 اور لوقا 9:18–20 میں ملتا ہے۔[1][2]
پظرس کا یہ اعلان علم المسیح کی بنیاد ہے، پطرس اور مسیح کے اقرار، مسیح لقب کو قبول کرنا، یسوع مسیح کی شخصیت کے بارے میں نئے عہد نامے کی حکایت میں ایک حتمی بیان کی تشکیل ہے۔[3][4] عہد نامہ جدید کی اس حکایت میں، یسوع نہ صرف القاب مسیح اور خدا کا بیٹا قبول کرتا ہے، بلکہ پطرس کے اقرار کو الہام قرار دیتا ہے، جو خدا باپ کی طرف سے کہلوایا گیا۔[4]
پطرس کا اقرار
| ||
ماقبل | عہد نامہ جدید کے واقعات |
مابعد |