پنج تخت (پنجابی: ਤਖ਼ਤ) سکھ مت کے تاریخی ارتقا کے ساتھ مقامی پایہ تخت ہیں۔ یہ پانچ تخت پانچ گردوارے ہیں جو سکھ برادری کے لیے بہت ہی خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ ان میں سب سے پہلا تخت گرو ہرگوبند نے 1609ء میں قائم کیا، جس کا نام اکال تخت ہے کو امرتسر میں واقع ہرمندر صاحب کے دروازے کے بالکل سامنے ہے۔ ہرمندر صاحب امرتسر سکھوں کی مذہبی اور روحانی رہنمائی کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ اکال تخت انصاف اور دنیاوی سرگرمیوں کا مرکز ہے
ان پانچ تختوں کی زیارت کے لیے ایک خصوصی ریل گاڑی 16 فروری، 2014ء کو شروع کی گئی۔[1][2][3][4][5]
اکال تخت (Akal Takht) (پنجابی: ਅਕਾਲ ਤਖ਼ਤ) لفظی معنی: ابدی تخت [6] سکھوں پانچ تختوں میں سے ایک ہے۔ یہ ہرمندر صاحب (گولڈن ٹیمپل) کمپلیکس امرتسر، پنجاب، بھارت میں واقع ہے اور نئی دہلی کے شمال مغرب میں تقریبا 290 میل (470 کلومیٹر) کے فاصلے پر واقع ہے۔
اکال تخت پانچ تختوں میں سب سے پہلا تخت ہے۔ اسے گرو ہرگوبند نے انصاف اور دنیاوی مسائل پر غور کرنے کے لیے تعمیر کروایا۔ یہ خالصہ کی دنیاوی اتھارٹی کی اعلی ترین نشست ہے اور جتھے دار سکھوں کے اعلیٰ ترین ترجمان کا مقام ہے۔ موجودہ جتھے دار سنگھ صاحب گیانی گربچن سنگھ خالصہ ہیں۔
تخت شری دمدمہ صاحب (Takht Sri Damdama Sahib) (پنجابی: ਤਖ਼ਤ ਸ੍ਰੀ ਦਮਦਮਾ ਸਾਹਿਬ) سکھوں پانچ تختوں میں سے ایک ہے جو بھٹنڈہ، پنجاب، بھارت میں واقع ہے۔[7] یہ وہ مقام ہے جہاں سکھوں کے دسویں گرو گوبند سنگھ 1705ء میں گرو گرنتھ صاحب کی تکمیل کی۔
تخت شری دمدمہ صاحب تلونڈى سابو میں واقع ہے جو بھٹنڈہ کے جنوب مشرق میں 28 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ دمدمہ کے معنی سانس لینا یا دم لینا ہیں۔ یہ وہ مقام ہے جہاں گروگوبند سنگھ کئی دفاعی جنگیں لڑنے کے بعد ٹھہرے تھے۔
تخت شری حضور صاحب (Takht Sri Hazur Sahib) (پنجابی: ਤਖ਼ਤ ਸ੍ਰੀ ਹਜ਼ੂਰ ਸਾਹਿਬ) جسے حضور صاحب نندیڑ (Hazur Sahib Nanded) بھی کہا جاتا ہے سکھوں پانچ تختوں میں سے ایک ہے۔ یہ مغربی بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناندیڑ میں دریائے گوداوری کے کنارے واقع ہے۔ یہ گردوارہ گروگوبند سنگھ کے مقام وفات ہے۔ اسے 1832ء سے 1837ء کے دوران رنجیت سنگھ کے حکم پر تعمیر کیا گیا۔[8]
تخت شری کیسھ گڑھ صاحب (Takht Sri Keshgarh Sahib) (پنجابی: ਤਖ਼ਤ ਸ੍ਰੀ ਕੇਸਗੜ੍ਹ ਸਾਹਿਬ) سکھوں پانچ تختوں میں سے ایک ہے جو آنندپور صاحب پنجاب بھارت میں واقع ہے۔[9]
تخت شری پٹنہ صاحب (Takht Sri Patna Sahib) (پنجابی: ਤਖ਼ਤ ਸ੍ਰੀ ਪਟਨਾ ਸਾਹਿਬ) سکھوں پانچ تختوں میں سے ایک ہے جو بھارت کی ریاست بہار کے شہر پٹنہ صاحب میں واقع ہے۔ یہ سکھوں کے دسویں گرو گوبند سنگھ کی جائے پیدائش جو 22 دسمبر، 1666ء کو پیدا ہوئے۔[10][11] اسے سکھ سلطنت کے مہاراجا رنجیت سنگھ نے تعمیر کروایا۔ آرندپور جانے سے قبل گروگوبند سنگھ کی ابتدائی زندگی یہیں گذری۔
{{حوالہ ویب}}
: روابط خارجية في |website=
(معاونت)
رسمی ویب گاہ - http://sgpc.net/holy%20takhat/holy_takhat_english.aspآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sgpc.net (Error: unknown archive URL)