Porta Portese | |
متناسقات | 41°53′02″N 12°28′26″E / 41.883898°N 12.474022°E |
---|
پورتا پورتیسے اوریلیان دیواروں میں قدیم شہر کا ایک دروازہ ہے، جو شارع پوتوئنسے کے آخر میں واقع ہے، جہاں یہ شارع پورتیسے سے ملتی ہے۔ یہ روم، اطالیہ کے جنوبی کنارے میں تراستیورے کے کنارے سے ایک بلاک کے قریب عواقع ہے۔
یہ دروازہ اصل میں 1644ء میں جینیکولم دیوار کے حصے کے طور پر بنایا گیا تھا جس نے پورتا پورتوئیسس کی جگہ لے لی تھی۔ [1] دروازہ اور دیواریں وینچینسو ماکولانی نے بنائی تھیں۔ پوپ اوربن ہشتم کی طرف سے افتتاح کیا گیا تھا۔ [2] دروازے کے بالکل باہر، کلیمنٹ یازدہم نے 1714ء سے شروع ہونے والا ایک بڑا اسلحہ خانہ بنایا تھا۔ پورتا پورتیسے کے علاقے میں ہر اتوار کو ایک مشہور کباڑ بازار لگایا جاتا ہے۔
ویکی ذخائر پر پورتا پورتیسے سے متعلق تصاویر
ماقبل از پورتا دل پوپولو |
روم کے اہم مقامات Porta Portese |
مابعد از پورتا سان پانکرازیو |