پولی امریگر

پہلان رتن جی امریگر
ذاتی معلومات
مکمل نامپہلان رتن جی امریگر
پیدائش28 مارچ 1926(1926-03-28)
شولاپور، بمبئی پریزیڈنسی، برٹش انڈیا
وفات7 نومبر 2006(2006-11-70) (عمر  80 سال)
ممبئی، بھارت
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا آف بریک گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 47)9 دسمبر 1948  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
آخری ٹیسٹ13 اپریل 1962  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 59 243
رنز بنائے 3631 16155
بیٹنگ اوسط 42.22 52.28
100s/50s 12/14 49/80
ٹاپ اسکور 223 252*
گیندیں کرائیں 4725 25297
وکٹ 35 325
بولنگ اوسط 42.08 25.68
اننگز میں 5 وکٹ 2 14
میچ میں 10 وکٹ - 2
بہترین بولنگ 6/74 7/32
کیچ/سٹمپ 33/- 217/-
ماخذ: [1]

پہلوان رتن جی امریگرपहलान रतनजी उमरीगरी (پیدائش: 28 مارچ 1926، سولاپور، مہاراشٹر) | (انتقال: 7 نومبر 2006ء، ممبئی) بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کپتان تھے جو صوبہ مہاراشٹر میں پیدا ہوئے۔ پہلے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔ اس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوئے۔

انٹرنیشنل کیریئر

[ترمیم]

پولی امریگر نے 1948ء سے 1962ء تک 59 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ ان میں سے آٹھ میچوں میں انھوں نے بھارتی ٹیم کی قیادت کی وہ پہلے بھارتی بلے باز تھے جنھوں نے دوہری سینچری بنائی۔ انھوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 42 رنز کی اوسط کے ساتھ مجموعی طور پر 3621 رنز بنائے جن میں 12 سینچریاں اور 14 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔ اُمریگر آف سپن بالنگ بھی کرتے تھے اورانہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 35 وکٹیں حاصل کیں۔ انھوں نے 223 کے سکور کے ساتھ 1955ء میں دوہری سینچری بنائی۔ یہ ٹیسٹ میچ بھارت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف تھا اور بغیر ہار جیت کے ختم ہوا۔ ان کی کپتانی میں بھارت نے دو ٹیسٹ میچ جیتے، دو ہارے جبکہ چار میچ ہار جیت کے بغیر ختم ہوئے۔ 1959ء میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹیسٹ میچ میں سیلیکٹرز کے ساتھ تنازعے کے بعد پولی اُمریگر نے کپتانی سے استعفا دے دیا۔ پولی اُمریگر کا فرسٹ کلاس کیریئر 18 سال کے عرصے پر محیط ہے۔ اس دوران میں انھوں نے 52 کی اوسط سے سولہ ہزار 155 رنز بنائے اور 325 وکٹیں حاصل کیں۔ 1962ء میں ریٹائرمنٹ کے وقت اُمریگر بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ میچ کھیلنے اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ ان کا یہ ریکارڈ 1978ء میں سنیل گواسکر نے توڑا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اُمریگر بھارتی کرکٹ بورڈ میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔

انتقال

[ترمیم]

ان کا انتقال 7 نومبر 2006ء کو ممبئی، بھارت میں 80 سال کی عمر میں ہوا۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]