پٹودی محل | |
---|---|
عمومی معلومات | |
مالک | پٹودی خاندان |
ڈیزائن اور تعمیر | |
معمار | Robert Tor Russell، معاون Karl Molt Von Heinz |
پٹودی محل جسے ابراہیم لودھی کوٹھی بھی کہا جاتا ہے، سابقہ نوابی ریاست پٹودی کے نوابوں کا محل تھا۔ یہ ریاست بھارتی صوبہ ہریانہ میں واقع ہے۔
اس عمارت کو پٹوڈی کے آٹھویں نواب افتخار علی خان پٹودی (1910–52) کی درخواست پر رابرٹ ٹار رسل نے دہلی کے شاہانہ محلات کے طرز پر بنایا تھا۔[1][2] اس عمارت میں بہت سی بالی ووڈ فلمیں بھی بنی ہیں۔[2]
کچھ برس پہلے یہ عمارت ہوٹل میں تبدیل ہو گئی تھی،[3] جسے سنہ 2014ء میں دوبارہ آخری نواب افتخار علی خان پٹودی کے فرزند اور اداکار سیف علی خان نے حاصل کیا اور سنہ 2015ء میں مزید مرمت سے روک دیا گیا۔[4]