فلپ، پیرپ، جسے پپ کہا جاتا ہے، چارلس ڈکنز کے ناول عظیم توقعات (1861) کا مرکزی کردار اور راوی ہے۔ اس کا شمارانگریزی ادب کے مقبول ترین کرداروں میں ہوتا ہے۔ ناول کے واقعات رونما ہونے کے کئی سال بعد پِپ اپنی کہانی بیان کرتا ہے۔ ناول بچپن کی معصومیت سے جوانی تک پِپ کے عمل کا بیانیہ ہے۔ مرکزی کردار کا مالی اور سماجی عروج جذباتی اور اخلاقی زوال کے ساتھ مربوط ہے، جو پپ کو ایک نئی خود آگاہی میں اپنی منفی توقعات کو تسلیم کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ [1]